بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-May-2020

مہوش حیات نے مسلہ کشمیر پر بات کرنے سے معذرت کر لی

paktv Avatar
355 Views 0 8 مہینے
the express tribune
Posted at 29 ستمبر-2019

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مسلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر بات کرنے سے انہیں منع کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں مسلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے سے کس نے منع کیا کیونکہ چند روز پہلے مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد بھی نظر ائے بلکہ ہمایوں سعید نے تو اس حوالے سے اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

ایک تقریب میں جب مہوش حیات سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ آپ بچوں کے حوالے سے تو بہت سے سوشل کام کرتیں ہیں مگر مسلہ کشمیر پر کچھ بولنا پسند کرے گی جس پر مہوش حیات مائیک سے دور ہٹی، تھوڑا مسکرائی اور کہا کہ اس پر بات کرنے سے انہیں منع کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات کو فلمی دنیا میں گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے رواں سال تمغہ امتیاز بھی دیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا میں حکومت اور اداکارہ پر کڑی تنقید بھی کی گئی۔

ماضی میں مہوش حیات اس خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں کہ بھارت ان کی فلمیں بھی دکھائے جیسے پاکستان بھی بالی ووڈ کی فلموں کی نمائش کرتا ہے۔ رواں سال اگست میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فلمی صنعت دنیا میں بڑا نام ہے مگر افسوس وہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہے۔ یہی فلم انڈسٹری دونوں ممالک کو جوڑنے کا کام بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

طیارہ حادثے میں ماڈل زارا عابد کی موجودگی کی تصدیق

کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد کی موجودگی کی تصدیق ہوئی…

7 دن
طیارہ حادثے میں ماڈل زارا عابد کی موجودگی کی تصدیق

شوبز فنکاروں کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو منفرد انداز میں خراج…

کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو…

1 ہفتہ
شوبز فنکاروں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا شہرہ آفاق ملی نغمہ ”یہ وطن تمہارا ہے“ کا انتخاب کیا

بھارتی فلمی شاعر جاوید اختر کو اذان پر تنقید مہنگی پڑ گئی

معروف بھارتی فلمی شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمٰی کہنے کو تو…

2 ہفتے
بھارتی فلمی شاعر جاوید اختر کو اذان پر تنقید مہنگی پڑ گئی

خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان نازیبا جملوں کا تبادلہ

ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں ہمیشہ بات چیت کے درمیان گرما گرمی ہو جاتی ہے۔ گزشتہ…

3 مہینے
خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان نازیبا جملوں کا تبادلہ

تازہ ترین

کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی…

ہندوستانی میڈیا آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے پاکستان کو نشانہ بناتا رہتا ہے اور اس سارے…

1 گھنٹہ
کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی میڈیا

اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے…

2 گھنٹے
اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بچے اور…

بٹگرام میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بیٹا، بیٹی اور بہو کو قتل…

3 گھنٹے
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

4 گھنٹے
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے