بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان نازیبا جملوں کا تبادلہ

Iqra Khan Iqra Khan
98 Views 0 1 مہینہ
خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان نازیبا جملوں کا تبادلہ
marvisirmed, dawn
Posted at 4 مارچ-2020

ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں ہمیشہ بات چیت کے درمیان گرما گرمی ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

نیو نیوز کے ایک ٹاک شو میں ملک کے کئی شہروں میں 8 مارچ کو خواتین عورت مارچ کے نام سے نکالی جانے والی ریلی کے بارے میں بات کی جا رہی تھی۔ پروگرام میں معروف ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمان قمر اور صحافی ماروی سرمد کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا فیض محمد بھی موجود تھے۔

عورت مارچ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اگر عدالت نے میرا جسم میری مرضی جیسے غلیظ اور گھٹیا نعروں پر پابندی لگا دی ہے تو جب ماروی سرمد صاحبہ کو میں یہ جملہ کہتے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہلتا ہے۔

مصنف خلیل الرحمان قمر کی بات کے دوران ماروی سرمد نے یہ نعرے نلگانا شروع کر دیئے، جس پر خلیل الرحمن قمر کو غصہ آ گیا۔ انہوں نے ماروی سرمد کو سخت لہجے میں خاموش رہنے اور اپنی باری پر بولنے کا کہا لیکن ماروی سرمد مسلمل بولتی رہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے غصے میں ماروی سرمد سے کہا کہ تیرے جسم میں ہے کیا؟ اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ کون ہو تم؟ اپنا جسم دیکھو جاکر، میری بات کے درمیان مت بولو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیرا جسم ہے کیا بی بی؟ تھوکتا نہیں ہے کوئی تیرے جسم پر، بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا نہیں ہے۔ انہوں نے ماروی سرمد کو گھٹیا عورت ، الو کی پٹھی اور بدتمیز عورت بھی کہا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ الو کی پٹھی، بدتمیز، گھٹیا عورت۔۔ امریکہ میں تحقیق کررہی ہے۔۔ بے حیائی کی تحقیق کررہی ہے؟ تیری ایسی کی تیسی۔۔ تیرا جسم ہے کیا؟ کوئی تھوکتا تک نہیں اس پر۔۔ شکل دیکھ جاکر اپنی

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خلیل الرحمن قمر کے ماروی سرمد کیلئے نفرت انگیز الفاظ پر مذمت کی جا رہی ہے۔ بعض صارفین چینل کی انتظامیہ اور اینگر پرسن پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ ا نہوں نے کچھ کیوں نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صحافی نصراللہ ملک نے ماروی سرمد سے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم خلیل قمر کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ بطور سربراہ میں معذرت خواہ ہوں اور اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

سابق رکن پارلیمنٹ بشرا گوہر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں، گالیاں اور بدزبانی خواتین کو حقوق مانگنے سے نہیں روک سکتیں۔ پیمرا کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں نے جو کچھ بھی دیکھا ارو سنا ہے اس پر حیران ہوں۔ یہ وہی اادمی ہے جس نے عورت کع ٹی وی پر گالی دی اور اسے ایک کے بعد ایک پراجیکٹ کیوں دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مہوش حیات کس بات پر ائرپورٹ حکام کی مشکور؟

کراچی۔ شہر قائد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات دنیا بھر میں پاکستان کی ایمبیسڈر کا کردار…

1 مہینہ
مہوش حیات کس بات پر ائرپورٹ حکام کی مشکور؟

علی ظفر نے ”سیٹی بجے گی“ کو منحوس کیوں کہہ دیا

لاہور۔ پی ایس ایل ٹو کے مقبول ترانے ”پھر سیٹی بجے گی“ نے شائقین کو اتنا مسحور کیا…

2 مہینے
علی ظفر نے ”سیٹی بجے گی“ کو منحوس کیوں کہہ دیا

بھارتی اداکار کمل ہاسن کے فلم سیٹ پر خوفناک حادثہ

چنئی۔ بھارتی اداکار کمل ہاسن کی ذاتی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سیٹ…

2 مہینے
بھارتی اداکار کمل ہاسن کے فلم سیٹ پر خوفناک حادثہ

فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر…

لاہور۔ فیملی کورٹ کی جج نے گلوکارہ صنم ماروی کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست قبول کرتے…

2 مہینے
فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے