بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا اداکارہ ارمیلا کو مہنگا پڑ گیا

Tariq Tariq
472 Views 0 6 مہینے
کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا اداکارہ ارمیلا کو مہنگا پڑ گیا
Posted at 31 اگست-2019

نئی دہلی۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا منصوبہ اتنی مہارت اور چابکدستی سے بنایا تھا۔ اسے پورا یقین تھا کہ عالمی برادری اور پاکستان اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے مگر اب مودی کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں۔ نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ اب بھارت کے اندر سے بھی اس کیخلاف مزاحمت آنا شروع ہو گئی ہے۔

Courtesy Express

بھارت سرکار مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے

بھارت سرکار کی جانب سے نامور بالی وڈ اداکارہ اور کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انتہا پسند بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔ بھارت میں یہ عام وبا ہے کہ پاکستان کی حمایت کرنیوالے فن کو فوری غداری کا خطاب مل جاتا ہے۔ اب تازہ ارمیلا ماٹونڈ اس کا شکار ہو گئی ہیں۔

ارمیلا نے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 27 دنوں سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کیخلاف آواز اٹھائی جو انہیں مہنگی پڑ گئی۔ قبل ازیں ارمیلا نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سرکار مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، کشمیریوں پر تشدد کب ختم ہو گا؟

اس ٹوئٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ حسب روایت انتہا پسند بھارتی اداکارہ پر چڑھ دوڑے۔ ایک صارف نے ارمیلا کو ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہئے تم جیسے لوگوں کو اپنے ملک میں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے جو مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ مگر یاد رکھنا یہ بات تمہارے خلاف ہی جائے گی اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

ایک اور صارف نے ارمیلا پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ تم ایک ناکام اداکارہ ہو حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرو۔ کئی صارف نے ارمیلا کی حمایت بھی کی اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک غیر مسلم اداکارہ کشمیر پر جرات دکھا رہی ہے جبکہ مسلمان اداکارہ شاہ رخ خان اس وقت کہاں ہیں؟

واضح رہے ارمیلا عید الاضحٰی پر کشمیر میں تھیں جہاں اداکارہ نے بھاری دل کے ساتھ کشمیریوں کو عید مبارک کہا اور دعا کی کہ کشمیری جلد ہی اندھیرے اور تشدد بھرے ماحول سے نکل آئیں گے جس پر ایک صارف نے انہیں ”آدھا پاکستانی“ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

علی ظفر نے ”سیٹی بجے گی“ کو منحوس کیوں کہہ دیا

لاہور۔ پی ایس ایل ٹو کے مقبول ترانے ”پھر سیٹی بجے گی“ نے شائقین کو اتنا مسحور کیا…

3 دن
علی ظفر نے ”سیٹی بجے گی“ کو منحوس کیوں کہہ دیا

بھارتی اداکار کمل ہاسن کے فلم سیٹ پر خوفناک حادثہ

چنئی۔ بھارتی اداکار کمل ہاسن کی ذاتی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سیٹ…

4 دن
بھارتی اداکار کمل ہاسن کے فلم سیٹ پر خوفناک حادثہ

فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر…

لاہور۔ فیملی کورٹ کی جج نے گلوکارہ صنم ماروی کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست قبول کرتے…

4 دن
فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی

ایک اور بھارتی اداکار پاکستان آ گئے

معروف بھارتی اداکار گیپی گریوال کی دودن کیلئے پاکستان آمد، مذہبی رسومات کیلئے مختلف گردواروں کا دورہ کر…

1 مہینہ
ایک اور بھارتی اداکار پاکستان آ گئے

تازہ ترین

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

4 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

3 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

3 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

کراچی۔ ملک بھر میں پچھلے چند دنوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ آج تارہ دو…

2 گھنٹے
، نرخ فی تولہ 96 ہزار 300 تک پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے