بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آنے پروالدین میں تشویش کی لہر

Tariq Tariq
370 Views 0 5 مہینے
ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آنے پروالدین میں تشویش کی لہر
Posted at 8 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پولیو ایک مہلک مرض ہے جو والدین کی معمولی سے غفلت سے عمر بھر کیلئے بچے کو معذور بنا دیتا ہے۔ پچھلے برس عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا ہدف مقرر کر رکھا تھا۔ سابق حکومت نے پولیو سے نمٹنے کیلئے اچھے اقدامات بھی کئے مگر آج ملک بھر میں پولیو ایک مرتبہ پھر مہلک مرض بن کر سامنے آیا ہے۔

Courtesy Dunya

تین کے والدین اپنے بچوں کو ویکسین دینے سے انکاری تھے

تازہ واقعہ میں پولیو کے 4 نئے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔ رواں سال سال پولیو کے مجموعی طور پر 41 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے دو کیسز بلوچستان اور دو خیبرپختونخوا میں سامنے آئے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار منظرعام پر آنیوالے کیسز میں سے تین کے والدین اپنے بچوں کو ویکسین دینے سے انکاری تھے۔

کئی بڑے شہروں کے سیوریج پانی کے ٹیسٹ میں پولیو کے وائرس پائے گئے

رواں سال ملک بھر سے منظرعام پر آنیوالے پولیو کیسز میں پنجاب سے تین، بلوچستان سے دو، خیبرپختونخوا سے 25 اور قبائلی اضلاع سے آٹھ پولیو کے کیسز منظرعام پر آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پولیو کیخلاف ایک مہم بھی چلائی گئی تھی جس کا حکومت نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ملک بھر کے کئی بڑے شہروں کے سیوریج کے پانی کے ٹیسٹ میں پولیو کے وائرس پائے گئے جس پر ماہرین صحت نے سخت تشویش ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

تحریک انصاف کے رہنما نے40 ایکٹر اراضی غریبوں میں بانٹ دی

یہ ہے حقیقی تبدیلی، پاکستان تحریک انصاف سکھر(سندھ) کے رہنما مبین خان جتوئی نے نہر کے کنارے پر…

3 دن

شوہر نے خاتون صحافی کو قتل کر دیا

لاہور میں خاتون صحافی کو اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔ ان کی شادی کو ابھی صرف…

2 ہفتے
شوہر نے خاتون صحافی کو قتل کر دیا

پاکستان میں ڈیڑھ کروڈ افراد یرقان سے متاثرہ ہیں، رپورٹ

پاکستان نے دنیا میں دوسرا نمبر حاصل کر لیا ہے مگر بیماریوں کی دنیا میں۔ ہیپاٹائٹس مریضوں کی…

4 ہفتے

عدالت نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ ڈاکٹرز کی…

1 مہینہ

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

55 منٹ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

38 منٹ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

47 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

55 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے