بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-June-2020

خواتین نے بھی رمضان بازاروں کا معاشی مورچہ سنبھال لیا

paktv Avatar
648 Views 0 1 سال
خواتین نے بھی رمضان بازاروں کا معاشی مورچہ سنبھال لیا
Posted at 21 مئی-2019

لاہور۔ مرد اور خواتین کو ایک گاڑی کے دو پہیئے کہا جاتا ہے۔ مغرب میں خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب ہمارے ہاں بھی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی بے قابو لہر نے انہیں بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ گھر داری چلانے کیلئے اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اب خواتین بھی ایسے کئی کاموں میں مصروف دکھائی دیتی ہیں جو پہلے صرف مردوں کیلئے مخصوص تھے۔ اب صارفین کو رمضان بازاروں میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی معاشی مورچے سنبھالے دکھائی دیتی ہے۔

Courtesy Nation com pak

ان کیلئے رمضان بازاروں میں سامان خرید کر لانا، سٹال سجانا، گاہکوں سے بھاؤ تاؤ کرنا مشکل نہیں

مختلف سٹالز لگائے یہ خواتین دکاندار کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں ہیں۔ رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز پر خواتین دکاندار پھل، سبزیاں اور دوسری اشیاء فروخت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان خواتین کیلئے رمضان بازاروں میں سامان خرید کر لانا، کاروباری انداز میں سٹال سجانا، گاہکوں سے بھاؤ تاؤ کرنا اب ذرا بھی مشکل نہیں ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز ماہر مردوں کی طرح سجاتی ہیں۔ رمضان بازار خریداری آنیوالی خواتین نے دکاندار خواتین سے خریداری اور بھاؤ تاؤ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان خواتین کا مزید کہنا ہے کہ انہیں خواتین سے چیزیں خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔ انہیں ایسی خواتین پر فخر ہے جو مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے گھر کو چلانے کیلئے خود میدان میں آ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

کرونا کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی نقد آور آم کی فصل کی بیرون ملک برآمد میں…

2 ہفتے
رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

چینی بحران پر فرانز ک کمیشن کی حتمی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کر دی گئی تھی۔ وزیراعظم…

2 ہفتے
ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے…

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام آٹا ملیں…

3 ہفتے
فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے پر وفاق کی صوبوں سے سفارشات…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے سفارشات…

3 ہفتے
پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے پر وفاق کی صوبوں سے سفارشات طلب

تازہ ترین

روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا…

3 گھنٹے
روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

لاک ڈاون کی وجہ سے شہر قائد میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، اکثر…

3 گھنٹے
پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر…

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا…

5 گھنٹے
تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ…

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان فلور…

6 گھنٹے
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے