بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

یوم آزادی پر قائد اور اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

156 Views 0 1 مہینہ
یوم آزادی پر قائد اور اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
Posted at 14 اگست-2019

اسلام آباد۔ آج ملک بھر میں پاکستان کا 73واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے ہر سال کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح جبکہ لاہور میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سندھ رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

Courtesy FaceBook

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

پاک فوج کے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔ پریڈ کمانڈ کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر محمد فیضان نے انجام دئیے۔ مہمان خصوصی نے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔ بابائے قوم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا گیا۔ کیڈٹس قدم سے قدم ملاتے ہوئے گارڈ سپاٹ پر پہنچے۔ مہمان خصوصی کموڈور عرفان بلوچ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی لکھے۔

دوسری جانب لاہور میں مزار اقبال پر وزیراعلٰی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے تو سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی مزار پر حاضری کیلئے موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا سکھوں کے لئیے تحفہ تیار، بھارت کی سستی

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھوں کو تحفہ دینے کے لئیے کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح 9…

11 گھنٹے

مسلہ کشمیر امریکی صدارتی مہم کا اہم حصہ بن گیا

اس سے اچھی اور کیا سفارتکاری ہو کہ امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں مسلہ کشمیر تقریر کا…

2 دن

قوم بے فکر ہو کر سوئے، ہم جاگ رہے ہیں۔ حسن صدیقی،…

دو بھارتی جہازوں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلی…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے