بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش اور اینٹی کینسر ادویات کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت

Tariq Tariq
73 Views 0 1 مہینہ
File Photo
Posted at 15 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی کینسر ادویات کی قیمتیں فوری کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں فوری کم کرنے پر زور دیا ہے۔

Courtesy Twitter

جمعہ کو چاروں وزرائے اعلٰی کا اجلاس بھی طلب

وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے وزیراعظم نے جمعہ کو چاروں وزرائے اعلٰی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ صوبوں کی پرائس کمیٹیوں کو فعال کیا جائیگا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کینسر کی ادویات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اینٹی کینسر ادویات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائیگا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بنائی جا رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔

سی ڈی اے کو مکمل خودمختار ادارہ بنایا جا رہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فصلوں کی توثیق کی گئی۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس اور لنگر خانوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے کی منطوری بھی دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کا مقصد مال بچانا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مال بچانے کا ٹھیکہ مولانا کو دے دیا ہے۔ اگر مولانا کے پاس عوامی پذیرائی ہوتی تو وہ پارلیمنٹ سے باہر نہ ہوتے۔

متعلقہ خبریں

نیا پاکستان، اب مریم نواز کو ٹریفک سگنل پر رکنا پڑتا ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز احتساب عدالت میں سماعت کے لیئے آئی تو سرخ ٹریفک…

3 گھنٹے
نیا پاکستان، اب مریم نواز کو ٹریفک سگنل پر رکنا پڑتا ہے

اس پاکستانی لڑکی نے بارش برسانے والا جہاز کا انجن تیار کر…

پاکستانی ایروسپیس انجنیئر ڈاکٹر سارہ قریشی نے ایک ایسا جہاز بنا رہی ہیں جس سے فضا میں ایندھن…

19 گھنٹے
اس پاکستانی لڑکی نے بارش برسانے والا جہاز کا انجن تیار کر لیا

سندھ میں 5 لاکھ کتوں کو ٹیکے لگانے کا کام شروع

پاکستان کے صوبہ سندھ میں این جی او اور صوبائی حکومت نے مل کر کتوں کے کاٹنے کی…

24 گھنٹے

سکھ تنظیموں نے عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے دیا

برطانوی سکھ آرگنائزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعظم کو…

1 دن

تازہ ترین

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے خطے میں فرنیچر کی صنعت کو فروغ…

4 گھنٹے
چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

3 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

30 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے