بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

سندھ حکومت کا علماء سے صفائی مہم میں مدد لینے کا بڑا فیصلہ

Tariq Avatar
86 Views 0 3 ہفتے
Dunaya news
Posted at 4 اکتوبر-2019

کراچی۔ سائیں سرکار کو اب کراچی میں کچرا صفائی کا خیال آ ہی گیا ہے۔ پہلی مرتبہ سنجیدگی کے ساتھ سندھ حکومت کراچی کا کچرا اٹھانے کیلئے میدان میں آ گئی ہے۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ماہ کی صفائی مہم پہلے ہی شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلہ میں 30 کروڑ روپے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فراہمی بھی کئے گئے ہیں۔ ا

ب سندھ حکومت نے کراچی میں علماء کرام کو صفائی کا سفیر مقرر کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب علماء کرام نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کراچی کی صفائی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آج جمعہ کے خطبات میں تمام علماء کرام صفائی کی دینی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

آج جمعہ کے خطبات میں تمام علماء کرام صفائی کی دینی اہمیت کو اجاگر

Courtesy Facebook

اس ضمن میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ، سیکرٹری مذہبی امور ہارون احمد خان، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آصف اکرام، علامہ جمیل راٹھور، حسین مسعودی، محمد حسین مسعودی، ناصر احمد قلندری، مولانا رجب علی،محمد یعقوب، باقر حسین زیدی، نصر اللہ مولانا اکرام حسین، سید شبیر رضا قاری محمد اقبال، سید عدیل شاہ، علامہ عبدالحفیظ اور دیگر نے شرکت کی۔

سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ نے علماء پر زور دیا کہ وہ عوام کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں کہ اللہ اور اس کے رسولؐ صفائی کو کتنا پسند کرتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ محمد جمیل راٹھور نے کہا کہ حکومت کو یہ کام بہت پہلے کرنا چاہئے تھا مگر دیر آید درست آید کے بمصداق ہم ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

انہوں نے تجویز دی کہ کچرا پھینکنے والے دکانداروں اور ٹھیلے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے شہر سے آدھا کچرا کم ہو جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کچرا پھیلانے پر قانون حرکت میں آیا ہے اور گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں اور اطلاع دینے والوں کو انعام بھی دیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

اخبار فروش کے بیٹے کی انٹرامتحانات میں پہلی پوزیشن

کراچی۔ انٹر کامرس کے نتائج میں اخبار فروش کے بیٹے نے 88 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن…

3 دن

تبدیلی سرکار کا لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں انگریز دور کی ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا…

5 دن

برطانوی شاہی جوڑی وادی چترال پہنچ گئی

چترال۔ پاکستان کے پانچ روزہ سرکاری دور پر آئی برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن…

7 دن

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش اور اینٹی کینسر ادویات کی قیمتیں کم کرنے…

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی کینسر ادویات کی…

1 ہفتہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے