بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

سندھ پولیس میں ٹرانس جینڈر کو کوٹہ دینے کا اعلان

Tariq Avatar
80 Views 0 3 ہفتے
ہر پولیس سٹیشن کو 50 ہزار پیٹی کیش دینے کا بھی فیصلہ
Business Recorder
Posted at 3 اکتوبر-2019

کراچی۔ سندھ پولیس آرڈر 2019ء لاگو کرنے کے بعد سائیں سرکار نے سندھ پولیس کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اب سندھ پولیس کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسیبل کو پنجاب پولیس کے مساوی گریڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر سندھ پولیس بے حد خوش ہے۔

قبل ازیں سندھ میں ہیڈ کانسیبل گریڈ 7 جبکہ پنجاب میں گریڈ 9 میں تعینات ہوتا ہے۔ آئندہ انہیں بھی تمام مراعات پنجاب پولیس کے برابر ملیں گی۔ یہ فیصلہ ایک اعلٰی اجلاس سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔

Courtesy Twitter

ہر پولیس سٹیشن کو 50 ہزار پیٹی کیش دینے کا فیصلہ

اجلاس میں ہر پولیس سٹیشن کو 50 ہزار پیٹی کیش دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ کیش ختم ہوتے ہی دوبارہ جاری کیا جائیگا۔ خواجہ سراؤں کو ہر محکمے کی طرح سندھ پولیس میں بھی 0.5 فیصد کوٹہ دیا جائیگا۔ یہ ملازمتیں کوٹہ اور اوپن میرٹ پر دی جائیں گی۔

وزیراعلٰی کی جانب سے ہائی وے پٹرولنگ فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس میں باقاعدہ سلیکشن سنٹر بھی بنانے کی ہدایت کی۔ کراچی میں ماڈل پولیس سٹیشن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اب دو پولیس سٹیشن کو ضم کر کے ان کو ماڈل پولیس سٹیشن کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلٰی سندھ نے پولیس کے غازیوں کو ملازمت اور پیکج دینے کی بھی ہدایت کی۔ سندھ حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ان کا مقصد پولیس کو کنٹرول کرنا نہیں بلکہ اصلاحات کا نفاذ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

اخبار فروش کے بیٹے کی انٹرامتحانات میں پہلی پوزیشن

کراچی۔ انٹر کامرس کے نتائج میں اخبار فروش کے بیٹے نے 88 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن…

3 دن

تبدیلی سرکار کا لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں انگریز دور کی ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا…

5 دن

برطانوی شاہی جوڑی وادی چترال پہنچ گئی

چترال۔ پاکستان کے پانچ روزہ سرکاری دور پر آئی برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن…

7 دن

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش اور اینٹی کینسر ادویات کی قیمتیں کم کرنے…

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی کینسر ادویات کی…

1 ہفتہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

53 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے