بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

لوگوں میں صبر نہیں ہوتا ابھی صرف 13 ماہ ہوئے، نیا پاکستان ضرور بنے گا

Tariq Avatar
87 Views 0 2 ہفتے
لوگوں میں صبر نہیں ہوتا ابھی صرف 13 ماہ ہوئے، نیا پاکستان ضرور بنے گا
nytimes
Posted at 7 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ احساس سیلانی لنگر سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں نیا پاکستان کہاں ہے، آپ دیکھیں گے کہ نیا پاکستان فلاحی ریاست ہو گا۔ جب تک ملک میں روزگار کے حالات بہتر نہیں ہوتے۔ ہم کوشش کریں گے کوئی بھوک نہ سوئے۔

سیلانی ٹرسٹ عوام کیلئے گراں قدر حدمات انجام دے رہا ہے۔ غربت مٹاؤ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 112 لنگر خانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے اور اس لنگر خانے کو ہر علاقے تک توسیع دیں گے۔ ہم نے پاکستان کو ریاست مدینہ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور کمزور طبقے کی ذمہ داری لی۔

Courtesy Twitter

تین دہائیوں سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا گیا

اگر ریاست کے حالات برے ہوں یا پیسے نہ بھی ہوں تو ریاست کمزور لوگوں کا احساس کرتی ہے۔ پھر کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے بھی اس کے راستے پر چلنا ہے اور پھر ریاست میں اللہ برکت ڈالے گا۔ملک کے برے حالات کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ پچھلی تین دہائیوں سے غریب غریب تر اور امیر امیر ہوتا چلا گیا۔ مہنگائی کر کے سارا ٹیکس غریب لوگوں سے لیا جاتا ہے لیکن امیر ٹیکس نہیں دیتے۔

ہم کاروباری طبقے کی مدد اس لئے کریں گے تاکہ وہ پیسہ دیں اور اس سے ٹیکس جمع کر کے غریب طبقے پر خرچ کریں۔ ہم کاروباری طبقے کی مدد کر رہے ہیں۔ کاروباری افراد کی اس طرح مدد پہلے کسی حکومت نینہیں کی۔ ہم نچلے طبقے کو اٹھانے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، خواتین کیلئے ایک الگ پروگرام تشکیل دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں سے صبر نہیں ہوتا۔ ابھی صرف 13 ماہ ہوئے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان، ریاست مدینہ پہلے دن نہیں بنی تھی۔ جدوجہد شروع ہوئی تھی، آہستہ آہستہ لوگ اور ان کے ذہن تبدیل ہوئے تھے۔ ہم ہسپتال اور پولیس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ عوام پر ظلم نہ ہو اور عام آدمی کی زندگی بہتر ہو۔

متعلقہ خبریں

اخبار فروش کے بیٹے کی انٹرامتحانات میں پہلی پوزیشن

کراچی۔ انٹر کامرس کے نتائج میں اخبار فروش کے بیٹے نے 88 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن…

3 دن

تبدیلی سرکار کا لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں انگریز دور کی ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا…

5 دن

برطانوی شاہی جوڑی وادی چترال پہنچ گئی

چترال۔ پاکستان کے پانچ روزہ سرکاری دور پر آئی برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن…

7 دن

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش اور اینٹی کینسر ادویات کی قیمتیں کم کرنے…

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی کینسر ادویات کی…

1 ہفتہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

59 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے