بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

خاتون ایس ایچ او نے دو ماہ میں 200 زیادتی کیسز نمٹا دئیے

105 Views 0 3 ہفتے
Posted at 3 اگست-2019

پاک پتن۔ خاتون اور مرد کو ایک ہی گاڑی کے دو پہیئے کہا جاتا ہے۔ ایک دور میں صرف مرد ہی تمام شعبہ ہائے زندگی میں چھائے ہوئے تھے مگر اب خواتین نے بھی تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔

پنجاب پولیس میں پہلے مرد اہلکار چھائے ہوئے تھے۔ خاص طور پر ایس ایچ او کا عہدہ صرف مرد اہلکاروں کیلئے مخصوص سمجھا جاتا تھا مگر اب پاک پتن کی فرسٹ فیمیل سیٹشن آفیسر ایس ایچ او کلثوم فاطمہ نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں 200 خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسز حل کر کے اس متاثر کو غلط ثابت کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون بھی کسی سے کم نہیں۔ کلثوم فاطمہ کو دو ماہ قبل پاک پتن میں ایس ایچ او کے عہدے پر فائز کیا گیا۔

اس مختصر عرصے کے دوران شاندار کارکردگی دکھا کر نہ صرف پاک پتن بلکہ اپنے محکمہ کے آفیسرز سے بھی داد سمیٹ رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کلثوم فاطمہ کا کہنا ہے کہ پولیس میں آنے سے پہلے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر غصے سے بے قابو ہو جاتی تھیں لیکن تب کچھ نہیں کر سکتی تھیں۔

اکثر سوچتی تھی کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب وہ اس پوزیشن میں ہو گی کہ زیادتی کی شکار کم عمر لڑکیوں کیلئے کچھ کر سکے۔ اب اللہ نے مجھے موقع فراہم کر دیا ہے۔ میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے سب انسپکٹر بھرتی ہوئی اب خواتین اور چھوٹی لڑکیوں کے زیادتی کے کیسز مجھے سونپے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او پاک پتن عبادت ناصر نے مجھے ماڈل پولیس سٹیشن دلیورم میں ایس ایچ او تعینات کیا ہے۔ وہ فخریہ کہتے ہیں کہ کلثوم فاطمہ کی تعیناتی سیکم عمر لڑکیوں اور خواتین کو انصاف ملنے لگا ہے۔

متعلقہ خبریں

یورپ کے بلند ترین مقام پر کشمیر کی…

پاکستانی کلائمبر نوجوان اسد اللہ میمن نے یورپ میں 18 ہزار فٹ اونچی چوٹی سر کر لی ۔…

1 دن

عمران خان نے 34 وعدوں میں سے محض…

پاکستان تحریک انصاف یعنی عمران خان کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور بی بی…

2 دن

دنیا بھر کے سکھوں کا لاہور میں بڑا…

گرونانک کے 550 جنم دن کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کر…

2 دن

پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر…

گلگت۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری خیر سے اب 30 برس کے ہو گئے ہیں۔ سر پر…

2 دن
پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر ابھی وقت نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے