بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

درخت آگاؤ مہم کے مزدور نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

Tariq Tariq
154 Views 0 2 مہینے
درخت آگاؤ مہم کے مزدور تنخواہوں سے محروم
FACE BOOK
Posted at 11 ستمبر-2019

پشاور۔ خیبر پختونخواہ میں سابق وزیر اعلٰی پرویز خٹک کی حکومت نے ایک ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا۔ وزیراعظم عمران خان اس کا اب بھی کریڈٹ لیتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ غیر ملکی میڈیا بھی خیبرپختوا کی درخت آگاؤ مہم کی کامیابی کی تصدیق کر چکا ہے۔

Courtesy Facebook

ایک لاکھ مزدوروں کے واجبات دو ارب تک جا پہنچے ایک لاکھ مزدوروں کے واجبات دو ارب تک جا پہنچے

اب خیبر پختونخوا میں مزید دس ارب پودے لگانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں اس منصوبے پر کام کرنیوالے مزدوروں کو نو ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔ لگ بھگ ایک لاکھ مزدوروں کے واجبات دو ارب تک جا پہنچے ہیں۔ 27 ارب کے اس منصوبے پر 10 ارب پودے چارسال میں لگائے جانے ہیں۔

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا نے اس منصوبے پر جنوری 2019ء میں ہی کام شروع کر دیا تھا۔ سرکاری فنڈز منظور نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو ابھی تک پیسے نہیں دئیے گئے جو ناقص منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے۔

سالانہ سات ارب منصوبہ جاری رکھنے کیلئے ضروری

پشاور کے باسیوں نے بھی اس منصوبے پر کام کرنیوالوں کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے چار سالوں میں وفاق نے ساڑھے تیرہ ارب جبکہ آدھے پیسے صوبے نے دینے ہیں۔ یوں سالانہ سات ارب اس منصوبے کو جاری رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔ غریب مزدور اب حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ ان کے واجبات کب ادا ہوں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کا چولہا جلا سکیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے اپنے کے پی کے ماڈل کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ مدینہ کی طرز پر ریاست بنائیں گے اور غریب کا بھرپور تحفظ کریں گے مگر اب چراغ تلے اندھیرے والی بات دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان نے بابا گرونانک کے نام کا سکہ جاری کر دیا

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری…

8 گھنٹے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

1 دن

عاشقان رسول نے 100 من حلوہ اور 17 منزلہ کیک تیار کر…

مسلمانوں کے لیئے عید میلاد النبیﷺ سے بڑا دن کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ اسی دن کی مناسبت…

2 دن

جوانی ضائع کی، رسول کی سیرت پڑھی تو مقصد سمجھ آیا۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جوانی میں اسلام کو نہیں سمجھ سکا، والد جمعہ نماز زبردستی…

2 دن

تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکا ، 3 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 پاک فوج کے جوان شہید جبکہ 1 کے زخمی…

24 منٹ
نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

وفاقی وزراء جنہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف…

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت تو دی مگر جن وزراء نے…

3 گھنٹے

بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کا سربراہ سرکاری آفسر نکلا

راولپنڈی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کی لائیو ویڈیو…

3 گھنٹے

ذمہ دار کون، کاٹنے والا کتا یا حکمران

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیئے جانا چاہیے یا نہیں، ملک بھر میں اس…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے