بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نئے پنجاب کی تیاری

Tariq Avatar
90 Views 0 3 ہفتے
بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نئے پنجاب کی تیاری
Social Media
Posted at 30 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے پنجاب کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہیں۔ متعدد وزراء تبدیل کئے جائیں گے۔ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔ تبدیل ہونیوالے وزراء کو کہیں شفٹ نہیں کیا جائیگا۔

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور بڑے پولیس افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ریفارمز پر وزیراعلٰی سے آج حتمی بات چیت ہو گی۔ پنجاب پولیس کی دو باتیں اصولی طور پر تسلیم کر لی گئی ہیں۔ ایک پنجاب پولیس کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)کے ماتحت نہیں کیا جائیگا۔

احتساب کمیشن کی سربراہی اب سابق پولیس افسر کرے گا

اس معاملے پر ڈی ایم جی گروپ اور پنجاب پولیس کی ٹھن گئی تھی۔ آئی جی پنجاب سمیت متعدد اعلٰی افسران نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی تھی۔ دوسرا پولیس احتساب کمیشن کی سربراہی بھی اب سابق پولیس افسر ہی کرے گا۔ پہلے یہ اختیار پولیس سے واپس لینے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

Courtesyy Dunya

بیوروکریسی میں بھی بڑی تبدیلیاں ہوں گی

بیوروکریسی میں بھی بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔ وزیراعظم نے دوٹوک فیصلے کر لیا ہے کہ جس محکمے کا سربراہ کام نہیں کرے گا اسے عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔ وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی پھیلاؤ، قصور میں بچوں سے زیادتی اور قتل، پولیس تشدد کے واقعات پر وزیراعظم سخت نالاں تھے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جانے سے پہلے ہی سخت کارروائی کرنا چاہتے تھے مگر کشمیر کی وجہ سے بڑے ایکشن میں تاخیر کر دی۔ اب پاکستان واپس پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور چیف سیکرٹری پنجاب کو آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ہونیوالی عمران خان اور عثمان بزدار کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی قسمت کے کئی بڑے فیصلے کئے جائیں گے۔ واضح رہے عمران خان پر عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کیلئے بھی سخت دباؤ تھا جسے وزیراعظم نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

اب وزیراعظم کے پاس عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ جانے سے قبل وزیراعظم کی مقبولیت کا گراف نچلی سطح پر آ گیا تھا۔ اب دوبارہ بلند ترین سطح پر پہنچا گیا جسے وہ کسی صورت ضائع کرنا نہیں چاہتے۔

متعلقہ خبریں

اخبار فروش کے بیٹے کی انٹرامتحانات میں پہلی پوزیشن

کراچی۔ انٹر کامرس کے نتائج میں اخبار فروش کے بیٹے نے 88 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن…

3 دن

تبدیلی سرکار کا لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں انگریز دور کی ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا…

5 دن

برطانوی شاہی جوڑی وادی چترال پہنچ گئی

چترال۔ پاکستان کے پانچ روزہ سرکاری دور پر آئی برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن…

7 دن

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش اور اینٹی کینسر ادویات کی قیمتیں کم کرنے…

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی کینسر ادویات کی…

1 ہفتہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

58 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے