بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

بہاولپور کو صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

123 Views 0 3 ہفتے
بہاولپور کو صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Posted at 3 اگست-2019

بہاولپور۔ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے راہنماؤں کو اسے الگ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ سردست جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ تو پورا نہیں کیا مگر اس کیلئے الگ سیکرٹریٹ ملتان کو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی طرف سے بہاولپور کو الگ صوبہ بحال کرنے کا اعلان سامنے آیا۔

بہاولپورریاست نے ہرقدم پر قائداعظم کا ساتھ دیا

اب مسلم لیگ ن کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے بھی بہاولپور کو فی الفور صوبہ بحال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 1954ء تک بہاولپور ایک صوبے کے طور پر کام کرتا رہا۔1951ء میں وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جب ون یونٹ ختم ہو گا تو بہاولپور صوبہ بنایا جائیگا۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بہاولپور ریاست نے ہر قدم پر قائداعظم کے ساتھ تعاون کیا۔ اب درجہ چہارم کے ملازم کا بھی تبادلہ کرنا ہے تو ہم لاہور کی طرف دیکھتے ہیں۔ بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو مطالبہ کیا جائے۔ بہاولپور کے ساتھ جو عدے کئے ان کو پورا کیا جائے۔ بہاولپور کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ بہاولپور صوبے کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

یورپ کے بلند ترین مقام پر کشمیر کی…

پاکستانی کلائمبر نوجوان اسد اللہ میمن نے یورپ میں 18 ہزار فٹ اونچی چوٹی سر کر لی ۔…

1 دن

عمران خان نے 34 وعدوں میں سے محض…

پاکستان تحریک انصاف یعنی عمران خان کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور بی بی…

2 دن

دنیا بھر کے سکھوں کا لاہور میں بڑا…

گرونانک کے 550 جنم دن کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کر…

2 دن

پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر…

گلگت۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری خیر سے اب 30 برس کے ہو گئے ہیں۔ سر پر…

2 دن
پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر ابھی وقت نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے