بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

آؤ کراچی صاف کریں تقریب بدنظمی کا شکار

106 Views 0 3 ہفتے
آؤ کراچی صاف کریں تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی
Posted at 4 اگست-2019

کراچی۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران شہر قائد میں آؤ کراچی صاف کریں تقریب کے بعد باقاعدہ مہم کا آغاز کرنا تھا مگر پریس کانفرنس کے دوران ہی تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ پی ٹی آئی اے کے کارکنوں نے اپنے ایم این اے کو سٹیج پر نہ بٹھانے کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

Courtesy FaceBook

کچرا ڈمپر تک پہنچائیں جہاں سے ویسٹ لینڈ تک پہنچایا جائیگا

تقریب میں شور شرابا، اپنے ہی کارکنوں کی تقریب میں مخالفانہ نعرے بازی کے سبب تقریب میں بدمزگی پھیل گئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی تقریر کے دوران زبردست شور شرابا ہوتا رہا۔ انتظامیہ بھی اس موقع پر بے بس دکھائی دی۔ قبل ازیں علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں لاکھوں گلیاں ہیں۔ ان گلیوں سے کچرا نہیں اٹھا سکتے۔

ایم این اے کو سٹیج پر نہ بٹھانے پر کارکنوں کی مخالفانہ نعرے بازی

شہری کچرا ڈمپر تک پہنچائیں جہاں سے اسے ویسٹ لینڈ تک پہنچایا جائیگا۔ اس موقع پر تعمیراتی کمپنیوں سے کنسٹرکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد کچرا اٹھانے کی التماس بھی کی گئی۔ بعد ازاں علی زیدی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے تو ایم این اے کو سٹیج پر نہ بٹھانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی جس سے تقریب بدنظمی کا شکار دکھائی دی۔

متعلقہ خبریں

یورپ کے بلند ترین مقام پر کشمیر کی…

پاکستانی کلائمبر نوجوان اسد اللہ میمن نے یورپ میں 18 ہزار فٹ اونچی چوٹی سر کر لی ۔…

10 گھنٹے

عمران خان نے 34 وعدوں میں سے محض…

پاکستان تحریک انصاف یعنی عمران خان کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور بی بی…

1 دن

دنیا بھر کے سکھوں کا لاہور میں بڑا…

گرونانک کے 550 جنم دن کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کر…

1 دن

پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر…

گلگت۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری خیر سے اب 30 برس کے ہو گئے ہیں۔ سر پر…

1 دن
پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر ابھی وقت نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے