بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

علی زیدی کا چودہ اگست تک کراچی صاف کر کے دکھانے کا دعویٰ

112 Views 0 3 ہفتے
علی زیدی کا چودہ اگست تک کراچی صاف کر کے دکھانے کا دعویٰ
Posted at 4 اگست-2019

کراچی۔ کراچی پچھلی کئی دہائیوں سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ شہر قائد کے باسی پچھلے کئی سالوں سے موسلادھار بارش کی دعائیں کر رہے تھے۔ اللہ نے ان کی دعائیں سن لیں۔ مینہ بھی خوب برسا کہ شہر قائد کے باسیوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پچھے کئی دنوں سے کراچی کے گندے نالوں سے ابل کر نکلنے والا پانی اور بارشوں سے جمع ہونیوالا کچڑا اب عذاب بن کروبائی شکل اختیار کر رہا ہے۔ شہریوں کیلئے سانس لینا مشکل ہو گیاہے۔

Courtesy Dunya

آج سے باقاعدہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

اس مشکل کی گھڑی میں وفاقی وزیرشپنگ اینڈ پورٹ علی زیدی مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے14 اگست تک کلین کراچی مہم کے تحت شہر قائد کو صاف کر کے دکھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آج سے باقاعدہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم پاکستان سمیت تمام مکتب فکر کی حمایت حاصل ہے۔

سمندر کو آلودگی سے بچانا بھی ہم سب کا فرض ہے

ان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ اور سعید غنی نے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے کراچی میں شاپر بیگز پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ سمندر کو آلودگی سے بچانا بھی ہم سب کا فرض ہے۔ اس وقت ہزاروں ٹن کوڑا سمندر میں جا چکاہے۔ کراچی کے 38 نالوں کا گندا پانی سمندر میں گرتا ہے۔

برساتی نالوں پر رہنے والے خاندانوں سے رضاکارانہ جگہ چھوڑنے کی اپیل

ان میں 13 بڑے نالے بھی ہیں۔ علی زیدی آج سے تاجر برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلین کراچی مہم پر نکل پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مہم میں نالوں کے اوپر قائم تجاوزات کو ہٹانا پڑا تو ہٹا دیں گے۔ انہوں نے برساتی نالوں پر رہنے والے خاندانوں سے رضاکارانہ طور پر جگہ چھوڑنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہم کئے جائیں گے۔

آج علی زیدی نے کراچی کے عوام، تاجر برادری، کے ایم سی، ڈی ایم سیز کے اشتراک سے کلین کراچی مہم کا آغاز کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کا انتظام اور فنڈز کی نگرانی ایف ڈبلیو او کرے گا اور آج ہزاروں رضاکار کے پی ٹی کی عمارت میں قائم کردہ کیمپ میں اپنی رجسٹریشن کروا کر کلین کراچی مہم میں باقاعدہ شریک ہو گئے۔

علی زیدی نے کہا کہ میئر کراچی بھی اس مہم میں ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود بارشوں میں اچھا کام کیا۔کلین کراچی مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام نالوں کو صاف کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

یورپ کے بلند ترین مقام پر کشمیر کی…

پاکستانی کلائمبر نوجوان اسد اللہ میمن نے یورپ میں 18 ہزار فٹ اونچی چوٹی سر کر لی ۔…

10 گھنٹے

عمران خان نے 34 وعدوں میں سے محض…

پاکستان تحریک انصاف یعنی عمران خان کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور بی بی…

1 دن

دنیا بھر کے سکھوں کا لاہور میں بڑا…

گرونانک کے 550 جنم دن کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کر…

1 دن

پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر…

گلگت۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری خیر سے اب 30 برس کے ہو گئے ہیں۔ سر پر…

1 دن
پی پی چیئرمین شادی کرنا چاہتے ہیں مگر ابھی وقت نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے