بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

پاکستان اور چینی فوجی سربراہان کی ملاقات پر بھارت بے چین

121 Views 0 3 ہفتے
Posted at 27 اگست-2019

چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے آرمی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ دفاعی اشتراک بڑھانے کے لئیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے۔

ISPR photo

پاکستان اور چینی فوج کے سربراہان کی ملاقات بھارت میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارتی میڈیا نے اسے منفی رنگ میں پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا جہاں انہیں پاک فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ چینی فوجی جنرل نے کہا کہ چین پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے۔ دونوں ممالک کے فوجی سربراہان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی آرمی جنرل ژی کیلانگ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں آرمی جنرلز کے درمیان خطے میں امن، سیکورٹی اور خاص کر کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ سربراہان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور دفاعی اشتراک مذید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا سکھوں کے لئیے تحفہ تیار، بھارت کی سستی

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھوں کو تحفہ دینے کے لئیے کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح 9…

2 دن

مسلہ کشمیر امریکی صدارتی مہم کا اہم حصہ بن گیا

اس سے اچھی اور کیا سفارتکاری ہو کہ امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں مسلہ کشمیر تقریر کا…

4 دن

قوم بے فکر ہو کر سوئے، ہم جاگ رہے ہیں۔ حسن صدیقی،…

دو بھارتی جہازوں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلی…

5 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے