بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

عمران خان نے 34 وعدوں میں سے محض چار پر کام شروع نہیں کیا، بی بی سی

141 Views 0 4 ہفتے
Posted at 23 اگست-2019

پاکستان تحریک انصاف یعنی عمران خان کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور بی بی سی کے مطابق عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے 34 وعدے کیا، جن میں تین پر مکمل عمل، 27 پر کام کا آغاز جب کہ چار وعدوں پر کوئی کام شروع نہ ہو سکا۔

بی بی سی نے مکمل ریسرچ اور تحقیق کے بعد ایک رپورٹ نشر کی۔ عمران خان نے جو وعدے مکمل کئیے وہ کفایت شعاری سے متعلق تھے۔ جن میں بیرون ممالک دوروں میں سادگی، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں اور بھینسوں کو فروخت کرنا، سرکاری عمارتوں کو یونیورسٹی اور سیر گاہوں میں تبدیل کرنا شامل ہیں۔

جن پر کام کا آغاز ہوا وہ 27 وعدے تھے جن میں روز گار کے زرائع پیدا کرنا، ہیلتھ کارڈز، کرپشن کے خلاف قانون پر عملدرآمد، نوجوانوں کے لئیے آسان قرض اور دیگر شامل ہیں۔ عمران خان نے نیب کے بجٹ میں 110 ارب کا اضافہ کیا۔ یاد رہے بی بی سی کی یہ رپورٹ حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں ترامیم لانے کے فیصلے سے پہلے کی تیار کردہ ہے۔

جن وعدوں پر کام نہ ہو سکا ان میں سر فہرست پولیس کے محکمے میں بہتری لانا ہے۔ بی بی سی نے ان رپورٹ میں بتایا کہ عمران خان کے کل وعدوں میں سے 79 فیصد پر حکومت نے کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا سکھوں کے لئیے تحفہ تیار، بھارت کی سستی

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھوں کو تحفہ دینے کے لئیے کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح 9…

3 دن

مسلہ کشمیر امریکی صدارتی مہم کا اہم حصہ بن گیا

اس سے اچھی اور کیا سفارتکاری ہو کہ امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں مسلہ کشمیر تقریر کا…

4 دن

قوم بے فکر ہو کر سوئے، ہم جاگ رہے ہیں۔ حسن صدیقی،…

دو بھارتی جہازوں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلی…

5 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے