بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

خوش خبری، حکومت نے اورنج لائن ٹرین چلنے کی تاریخ بتا دی

Tariq Avatar
95 Views 0 3 ہفتے
Dawn
Posted at 1 اکتوبر-2019

زندہ دلان لاہوریوں کے لیئے خوش خبری، پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق اورنج لائن آئندہ سال 20 جنوری سے باقاعدہ شروع ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ 22 اکتوبر کو اورنج لائن کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹرین منصوبے پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور کچھ جگہوں پر کام آخری مراحل میں ہے۔ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح آئندہ سال 20 جنوری سے 20 فروری کے درمیان ہو گا۔

اورنج لائن ٹرین پر خرچ کتنا ہوگا

اورنج لائن ٹرین صوبائی دارالحکومت لاہور کے 27 کلومیٹر علاقے میں چلے گی۔ جس سے آڑھائی لاکھ مسافر فائدہ اٹھا سکے گے۔ اس منصوبے میں خرچ ہونے والی رقم پر گذشتہ اور موجودہ حکومتوں کے درمیان تضاد پایا جاتا ہے۔ عدالت کو حکومت نے آگاہ کیا تھا کہ اس منصوبے پر 170 ارب روپے لاگت آئی گی مگر وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کے مطابق منصوبے پر کل 350 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

لاہور میں ہی سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ اس کی لمبائی بھی 27 کلومیٹر ہے۔ اس منصوبے پر موجودہ حکومت کے مطابق 50 ارب جب کہ گذشتہ حکومت کے مطابق 32 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

اخبار فروش کے بیٹے کی انٹرامتحانات میں پہلی پوزیشن

کراچی۔ انٹر کامرس کے نتائج میں اخبار فروش کے بیٹے نے 88 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن…

3 دن

تبدیلی سرکار کا لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں انگریز دور کی ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا…

5 دن

برطانوی شاہی جوڑی وادی چترال پہنچ گئی

چترال۔ پاکستان کے پانچ روزہ سرکاری دور پر آئی برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن…

7 دن

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش اور اینٹی کینسر ادویات کی قیمتیں کم کرنے…

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی کینسر ادویات کی…

1 ہفتہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے