بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

جسے تھپڑ مارا اسی لیڈی کانسٹیبل نے گرفتار کیا

81 Views 0 2 ہفتے
Facebook
Posted at 6 ستمبر-2019

ایک کانسٹبل ہو کر تمہاری یہ جرات کہ مجھے گاڑی پارک کرنے سے روکو، شہری نے دولت کے نشے میں لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ دے مارا۔

یہ واقع ایک روز پہلے لاہور کے قریب فیروز والا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کانسٹیبل نے بہادری، جرات اور استقامت کی اعلی مثال قائم کی۔ یہ بتایا کہ فرض کی ادائیگی کیا چیز ہے۔

ہتھکڑی لگے اس بظاہر باشعور اور پڑھے لکھے انسان نے ساتھ کھڑی لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارا تھا۔ لڑکی نے فیروز والا کچہری کے دروازے پر گاڑی پارک کرنے سے لڑکے کو منع کیا تھا۔

لڑکی پھر بھی اپنی ڈیوٹی پر پرعزم کھڑی رہی جس پر شہریوں نے اسے سلیوٹ کیا۔ مگر پنجاب پولیس ادھار کب رکھتی ہے، ملزم کو گرفتار کیا اور ہتھکڑی لگا کر خاتون کانسٹیبل ہی اسے عدالت لے کر آئی مگر لڑکے کے چہرے پر مسکراہٹ بظاہر یہ بتاتی ہے کہ اس نے ابھی بھی سبق نہیں سیکھا۔

پنجاب پولیس کا گراف ویسے بہت گرا ہوا مگر شہریوں کی جانب سے ایسی گری حرکت بھی کوئی برداشت نہیں کرے گا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے پنجاب پولیس کی حراست میں سات ملزمان کی موت ہوئی ہے جس پر پوری قوم آگ بگولہ ہے یہاں تک گزشتہ نو ماہ ایسی 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس پر 84 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے مگر یہ بھی سچ ہے کہ ان میں کسی ایک کو بھی ابھی تک سزا نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا سکھوں کے لئیے تحفہ تیار، بھارت کی سستی

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھوں کو تحفہ دینے کے لئیے کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح 9…

2 دن

مسلہ کشمیر امریکی صدارتی مہم کا اہم حصہ بن گیا

اس سے اچھی اور کیا سفارتکاری ہو کہ امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں مسلہ کشمیر تقریر کا…

4 دن

قوم بے فکر ہو کر سوئے، ہم جاگ رہے ہیں۔ حسن صدیقی،…

دو بھارتی جہازوں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلی…

5 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے