بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

تبدیلی سرکار نے نوجوانوں کو پہلا تحفہ دے دیا

109 Views 0 3 ہفتے
Posted at 28 اگست-2019

بالآخر تبدیلی سرکار نے ملک کے نوجوانوں کے لئیے خوشخبری سنا دی، حکومت ایک سو ارب روپے کے قرضے نوجوانوں میں تقسیم کرے گی۔ کابینہ نے اس مہم کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اس پروگرام کے تحت حکومت اب نوجوانوں میں ایک سو ارب روپے کے قرضے دے گی جنہیں آسان اقساط پر واپس کرنا ہوگا۔ حکومت کو امید ہے کہ اس پروگرام سے ایک لاکھ نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

معاون برائے وزارت اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفننگ دی اور کہا کہ کابینہ نے کشمیر کے لئیے جمعہ کو یوم یکجہتی کے طور پر منانے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس جمعے دوپہر 12 سے ساڑھے بارہ بجے کے درمیان تمام پاکستانی کشمریوں کے لئیے کھڑے ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام ملکی ترقی میں انقلاب لائے گا جس سے بے روزگار نوجوان فائدہ اٹھا کر اپنے خوب پورے کر سکتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ندیم افضل چن ابھی بھی وزیراعظم کے ترجمان ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل کمیشن نے ملاقات کی جس میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے اور مسلہ کشمیر کی پچیدہ صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا سکھوں کے لئیے تحفہ تیار، بھارت کی سستی

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھوں کو تحفہ دینے کے لئیے کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح 9…

2 دن

مسلہ کشمیر امریکی صدارتی مہم کا اہم حصہ بن گیا

اس سے اچھی اور کیا سفارتکاری ہو کہ امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں مسلہ کشمیر تقریر کا…

4 دن

قوم بے فکر ہو کر سوئے، ہم جاگ رہے ہیں۔ حسن صدیقی،…

دو بھارتی جہازوں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلی…

5 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے