بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

آئندہ سال سے پورے ملک میں ایک تعلیمی نصاب ہو گا

77 Views 0 2 ہفتے
dawn
Posted at 5 ستمبر-2019

پاکستان بھر میں پہلی سے پانچویں کلاس تک تعلیم آئندہ سال کے آغاز میں یکساں ہو گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

یکساں نظام تعلیم وزیراعظم عمران خان کے منشور کا اہم حصہ تھا اور اب کے کھلاڑی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق اس کا آغاز آئندہ سال سے ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پہلی سے پانچویں کلاس تک پورے ملک میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔ ان کے مطابق نصاب کی تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے۔ جس کے بعد کوئی بھی جس بھی ادارے میں پڑھے، نصاب ایک ہی پڑھایا جائے گا۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس میں مدارس کے بچے بھی شامل ہیں۔ بلکہ مدارس کے طلبہ اب آٹھویں اور میٹرک کے بورڈ امتحانات میں بھی شرکت کرے گے۔ سال 2015 میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کل مدارس کی تعداد 35337 ہے جس میں تقریبا 35 لاکھ طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اور حکومت کا سب سے اہم منصوبہ انہیں طلبہ کو بھی بہتر نظام تعلیم دنیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا سکھوں کے لئیے تحفہ تیار، بھارت کی سستی

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھوں کو تحفہ دینے کے لئیے کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح 9…

2 دن

مسلہ کشمیر امریکی صدارتی مہم کا اہم حصہ بن گیا

اس سے اچھی اور کیا سفارتکاری ہو کہ امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں مسلہ کشمیر تقریر کا…

4 دن

قوم بے فکر ہو کر سوئے، ہم جاگ رہے ہیں۔ حسن صدیقی،…

دو بھارتی جہازوں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلی…

5 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے