بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

وزیراعظم کی معصوم شہریوں پر بھارتی کلسٹر بم حملے کی شدید مذمت

90 Views 0 2 ہفتے
وزیراعظم کی معصوم شہریوں پر بھارتی کلسٹر بم حملے کی شدید مذمت
Posted at 4 اگست-2019

اسلام آباد۔ گجرات کا قصائی مودی آج مسلم دشمنی میں اس قدر اندھا ہو گیا ہے کہ اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں مفقود ہو چکی ہیں۔ وادی نیلم کے معصوم شہریوں پر بھارتی فورسز کا کلسٹر بم حملے کا وزیراعظم عمران خان نے بھی شدید نوٹس لے لیا ہے۔

Courtesy Dunya

عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ

انہوں نے کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دے دیا اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر معصوم شہریوں پر بھارتی کلسٹر بم حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ حملہ 1983ء کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ حملہ 1983ء کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرے کا نوٹس لے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وادی کے عوام کی مشکلات ختم ہوں۔ کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔

خطے میں پائیدار امن اور ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی۔ بھارت کو اس کا مثبت جواب دینا چاہئے تھا۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

3 دن
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

4 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

5 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان…

راولپنڈی۔ جوں جوں انسان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اخلاقی اعتبار سے پستی کی طرف بھی…

5 دن
راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے