بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

پانچ افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے

435 Views 0 3 مہینے
داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی وین کو نشانہ بنایا گیا
Posted at 8 مئی-2019

لاہور۔ لاہور میں داتا دربار کے نزدیک ایلیٹ فورس کی وین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعہ میں پانچ افراد کے جاں بحق اور 24 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میوہستپال ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہسپتال میں پانچ افراد کی نعشیں اور 24 زخمی لائے گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان، ایس پی سٹی اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

دھماکہ کی آواز اتنی شدید تھی جسے سن کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سات سے 10 زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان زخمیوں کی عیادت کیلئے میوہسپتال بھی گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی میوہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا

دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے امن و امان سے متعلق فوری طور پر اعلٰی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

انہوں نے بھکر، سرگودھا، اور شیخوپورہ کے دورے بھی منسوخ کر دئیے۔ امن و امان سے متعلق اجلاس کچھ دیر بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہو گا۔ وزیر اعلٰی کی متعلقہ حکام کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف…

نیویارک۔ موبائل فون نے آج جتنی ترقی کر لی ہے۔ اس کا سوچ کر ہی انسان حیرت کے…

20 گھنٹے
نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف ہو گا

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

23 گھنٹے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

1 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

3 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے