بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

شیراکوٹ کا پانچ سالہ ریحان مین ہول میں گر کر جاں بحق

74 Views 0 2 ہفتے
شیراکوٹ کا پانچ سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
Posted at 5 اگست-2019

لاہور۔ دنیا بھر میں ہر ملک اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ان کے ٹیکسوں سے اکٹھے ہونے والے پیسوں کو انہی پر خرچ کرتا ہے مگر ہمارے ہاں انسانی جان بہت ارزاں ہو گئی ہے۔ ترقی کے ثمرات پہنچانا تو دور کی بات ہمارے ہاں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی بھی مشکل ہے۔ تمام محکمے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔

چار گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد لاش نکالی

ان سے پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ اب تازہ مثال لاہور کے شیراکوٹ کے 5 سالہ ذیشان کی ہے جو مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے چار گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد ریحان کی لاش نکال لی۔ ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے واقعہ کی فوری تحقیق کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پانچ سالہ ریحان کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ الخیام روڈ شیراکوٹ میں پیش آیا۔

افسوس ناک واقعہ الخیام روڈ شیراکوٹ میں پیش آیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں گٹر کا ڈھکن ایک جانب پڑا ہوا واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران پانچ سالہ ریحان کو اس میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ اہل علاقہ نے اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن تنور کے مالک غلام مصطفٰی نے اٹھایا۔ بعد ازاں ڈھکن دوبارہ مین ہول کے اوپر رکھنا بھول گیا جس سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ تنور مالک کیخلاف تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

3 دن
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

4 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

5 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان…

راولپنڈی۔ جوں جوں انسان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اخلاقی اعتبار سے پستی کی طرف بھی…

5 دن
راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے