بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

90 Views 0 2 ہفتے
نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا
Posted at 7 اگست-2019

نوشہرہ۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اب بھی اسے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان میں گھر کے باہر نصب بم کی اطلاع پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو دی گئی۔

Courtesy Dunya

گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا

دیسی ساختہ بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا جس میں تین پولیس اہلکار، بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار اور پانچ مقامی رہائشی زخمی ہو گئے۔

پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر فوری سرچ آپریشن بھی شروع کر دی۔ وزیراعلٰی محمود خان نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

3 دن
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

4 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

5 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان…

راولپنڈی۔ جوں جوں انسان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اخلاقی اعتبار سے پستی کی طرف بھی…

5 دن
راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے