بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-November-2019

نبیلہ ثنا کا یواین ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط لکھ کرشوہر کی گرفتاری کیخلاف کمیشن بنانے کا مطالبہ

Tariq Tariq
378 Views 0 4 مہینے
نبیلہ ثنا کا یو این ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط لکھ کر اپنے شوہر کی گرفتاری کیخلاف کمیشن بنانے کا مطالبہ
Posted at 11 جولائی-2019

لاہور۔ سیانوں کا کہنا ہے کہ احتساب ایسے ہونا چاہئے کہ کوئی انگلی بھی نہ اٹھاسکے۔ سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی سیاست سے لاکھ اختلافات ہو سکتے ہیں مگر جس طرح انہیں فیصل آباد میں موٹر وے پر اپنی گاڑی سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد ہونے پر اے این ایف نے گرفتار کیا۔

اس نے کئی مشکوک سوالات کو جنم دیا۔ اگر اینٹی نارکوٹکس فورس معمول کی طرح اس واقعہ کی ویڈیو تصاویر اور ہیروئن کے بیگ کی تصویر جاری کر دیتی تو شاید کسی کو اعتراض کا موقع نہ ملتا۔ اب رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہیں۔ اگر ان کی آواز پر بروقت ایکشن لے لیا جاتا تو وہ اقوام متحدہ سے رجوع نہ کرتیں۔

Courtesy Dunya

میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

انہیں اب بھی چاہئے کہ وہ ایک محب وطن خاتون کی طرح اپنے شوہر کا کیس ملکی عدالتوں میں لڑیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیلہ ثنا اللہ نے وکلا ٹیم کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو دو صفحات پر مشتمل خط بھجوا دیا ہے۔ اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل کمیشن بنا کر تحقیق کرے

اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنا کر تحقیق کرے۔ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں چار موبائل، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار نقدی بھی ہمیں نہیں دی گئی۔ رانا ثنا اللہ گرفتاری سے کئی ہفتے پہلے ہی میڈیا چینلز پر کہہ رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ اچھی ساکھ کے ریاستی ادارے نے انکی گرفتاری کر کے این اے ایف کی بدنامی کی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کئی تقریروں میں رانا ثنا اللہ کو سبق سکھانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ان کے شوہر کو حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں۔ اس لئے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنا کر تحقیقات کرے۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف فیصلے پر اپیل کرتے تو عدالت رد کر دیتی۔ فروغ…

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت اگر عدالت کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے…

57 منٹ

عمران خان اپنے اور میرے خاندان کے کردار کا مقابلہ کرا لیں۔…

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان پر کردار کشی…

2 گھنٹے

وائی فائی چرانے پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم کراچی…

کراچی میں وائی فائی کا پاسورڈ (کوڈ) چرانے پر باپ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا…

3 گھنٹے

پی ٹی وی حملہ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست پر…

پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ…

4 گھنٹے

تازہ ترین

سیاسی اثرورسوخ ختم، پی آئی اے کا خسارا آدھا ہو کر ڈیڑھ…

قومی ائر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے) کا ماہوار خسارا کم ہو کر ڈیڑھ ارب…

11 منٹ

نواز شریف فیصلے پر اپیل کرتے تو عدالت رد کر دیتی۔ فروغ…

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت اگر عدالت کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے…

57 منٹ

عمران خان نے بزرگ اور خواتین قیدیوں کی فہرست مانگ لی

وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پاکستان بھر کی جیلوں میں قید بچے، بزرگ، خواتین اور…

1 گھنٹہ

عمران خان کے ایک ہفتے میں 3 اہم ممالک کے دورے

وزیراعظم آئندہ ماہ دسمبر میں تین ممالک کے دورے کریں گے۔ ان میں بحرین، سوئٹرز لینڈ اور ملائیشا…

1 گھنٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے