بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

آصف سعید کھوسہ کے ایڈیشنل انکم ٹیکس کلکٹر کی بریت کیس کے دوران ریمارکس

83 Views 0 2 ہفتے
آصف سعید کھوسہ کے ایڈیشنل انکم ٹیکس کلکٹر بریت کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس
Posted at 10 جولائی-2019

اسلام آباد۔ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ ماڈل کورٹس کا کامیاب تجربہ کر کے ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سب سےپہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے۔ اب قومی احتساب بیورو کو بھی دوران سماعت سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کام سپریم کورٹ سے کیوں کروانا چاہتا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر انکم ٹیکس لاہور محمد اقبال کی بریت کیخلاف نیب اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے یہ ریمارکس دئیے۔

ourtesy Express

محمد اقبال نے چھ بے نامی جائیدادیں خریدیں اور آگے بیچ دیں

عدالت عظمٰی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اگر ملزم کے خلاف کوئی اور کیس ہے تو نیب اپنی تحقیقات جاری رکھے۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ محمد اقبال نے چھ بے نامی جائیدادیں خریدیں اور آگے بیچ دیں۔

آپ کی اپنی حکومت ہے اپنے کام خود کریں

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ الزام ثابت کرنا تو آپ کا کام ہے۔ نیب اپنے کام سپریم کورٹ سے کیوں کرانا چاہتا ہے۔ آپ کی اپنی حکومت ہے اپنے کام خود کریں۔ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے کام نہیں آئیں گے۔ اگر مالک اور بے نامی دار خود کہہ رہا ہے کہ جائیداد ہماری نہیں تو نیب کے پاس کیا ثبوت ہے۔

نیب نے ملزم کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی

واضح رہے احتساب عدالت نے محمد اقبال احمد کو 2006ء میں دس سال قید اور ایک کروڑ جرمانہ کیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے ملزم کو بری کر دیا تھا۔ نیب نے ملزم کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جسے عدالت عظمٰی نے مسترد کر دیا۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے