بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

کوئٹہ میں سپیشل سیکیورٹی پولیس فورس بنانے کا اعلان

109 Views 0 3 ہفتے
کوئٹہ میں سپیشل سیکیورٹی پولیس فورس بنانے کا اعلان
Posted at 5 مئی-2019

کوئٹہ۔ کوئٹہ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو آج بھی سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت کی یہاں دست اندازی کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی ہے۔ آئے روز سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں سپیشل سیکیورٹی ڈویژن فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جو امن و امان بہتر بنانے میں پولیس فورس کی مدد کریگی۔

یہ فورس 13 سو سے زائد جوانوں پر مشتمل ہو گی

یہ فورس 13 سو سے زائد جوانوں پر مشتمل ہو گی۔ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت برقرار رکھنے کیلئے پولیس، ایف سی سمیت دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے نئی سپیشل ڈویژن فورس کے قیام کی تجویز حکومت بلوچستان کو دی گئی جسے صوبائی کابینہ نے منظور کر لیا۔ یہ فورس ایس پی سیکیورٹی کے ماتحت ہو گی۔

اس کا ایک مقصد ڈسٹرکٹ پولیس کی ذمہ داریوں میں کمی لانا ہے۔ یہ سپیشل فورس روزانہ کی بنیاد پر وی آئی پیز موومنٹ، محرم اور دیگر اہم تقریبات میں حفاظتی فرائض بھی سرانجام دے گی۔ سپشل ڈویژن فورس ملک کے دیگر صوبوں میں کام کررہی ہے مگر بلوچستان میں موجود نہیں تھی۔ اس فورس کے قیام سے دیگر اضلاع سے اہلکاروں کو منگوانے کا عمل بھی ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے