بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

وزیراعظم کی 800 کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات کی منظوری

51 Views 0 2 ہفتے
وزیراعظم کی 800 کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات کی منظوری
Posted at 4 مئی-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو کرپشن کیخلاف عوامی مینڈیٹ ملا ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم سے آج ڈائریکٹر انیٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

یہ ملاقات علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو کہاکہ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ کرپشن کا ناسور ہی ہے جس نے نہ صرف ہماری معیشت کو تباہی سے دوچار کیا، اداروں کو تباہ کیا بلکہ عام آدمی کی زندگی بھی اجیرن ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ۔ کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

کرپشن اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے

انہوں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے کہاکہ حکومت آپ کی ہرممکن مدد کریگی۔ اس ملاقات میں وزیراعلٰی عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 800 کیسز کی منظوری کے بعد گریڈ 17 تا 22 تک کے افسروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جس نے بھی ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ان کیخلاف ایکشن لوں۔


گریڈ 17 تا 22 تک کے افسروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری مل گئی

انہو ں نے کہا کہ پہلے 50 فیصد کیسز پٹواری اور کانسٹیبل تک محدود تھے۔ اس سے پہلے کبھی کسی بڑے پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جس افسر پر بھی کیس ہو گا، اسے صفائی کا پورا موقع دیں گے۔

متعلقہ خبریں

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ…

لاہور۔ مغل بادشاہوں کے بارے میں سن رکھا ہے کہ اپنے مصاحبین اور درباریوں کو نوازنے میں ثانی…

9 گھنٹے
وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے