بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

نیب کا زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

349 Views 0 4 مہینے
نیب کا زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
Posted at 4 مئی-2019

اسلام آباد۔ نیب کا شکنجہ آہستہ آہستہ سابق صدر آصف علی زرداری کے گرد تنگ پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے ان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیانات حصہ ہوں گے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور پر نیب کا راڈر فٹ ہو چکا ہے۔

انہوں نے نیب کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ان کیسز میں ضمانت لے رکھی ہے۔ چند روز قبل سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیب اور ملک دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے۔ اس پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اور کرپشن اکٹھے نہیں چل سکتے نیب اور ملک ضرور چلیں گے۔

ضمنی ریفرنس میں 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیانات حصہ ہوں گے

نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلم مسعود، کرن امان، نورین سطان، عدیل شاہ راشدی وعدہ معاف گواہوں میں شامل ہیں۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں۔ وہ سب سے پہلے آصف علی زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوئے۔ دوسری جانب کرن امان، نورین سلطان اور عدیل راشدی نجی بنک کے افسران ہیں۔

ایف آئی اے کی تفیشی ٹیم نیب میں شامل کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب تفتیشی افسر محمد علی ابڑو کو ڈیپوٹیشن پر نیب ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ہزاروں افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ…

راولپنڈی۔ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے۔ ایک مخصوص قسم کے مچھر سے پیدا ہونیوالی اس بیماری نے چند…

30 منٹ
چار ہزار افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ گئے

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں…

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس…

13 گھنٹے

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

17 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

22 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے