بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-November-2019

لندن کی مسجد میں دوران تراویح مسلح شخص کی فائرنگ

Tariq Tariq
611 Views 0 6 مہینے
لندن کی مسجد میں دوران تراویح مسلح شخص کی فائرنگ
Posted at 10 مئی-2019

لندن۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کے تلخ واقعہ کی یاد ابھی مسلمانوں کے ذہنوں سے محو نہیں ہوئی جس میں 50 مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے جو اسلامو فوبیا کی بدترین مثال تھی لیکن نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسینڈا آورن نے کمال رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھا بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ دہشت گردوں کیلئے اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔

مغرب میں اسلام دشمنی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ نائن الیون کو جواز بنا کر اسلامو فوبیا کے کئی واقعات سامنے آئے تھے۔ اسی طرح کا ایک اور تازہ واقعہ لندن کے سیون کنگز علاقے میں نماز تراویح کے دوران پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ اس موقع پر نمازیوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کے مسجد میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لندن پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح شخص کی تلاش سروع کر دی۔ اس واقعہ کے بعد مسجد کی اضافی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لندن کی مسلم تنظیموں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اعلٰی حکام سے مساجد کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

کشمیری خواتین تنگ آ چکی، عملی کام کریں۔ کشمیری رہنما کا عمران…

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے،…

1 دن

کرتار پور پاکستان بھارت تعلقات کو بہتر کرے گا۔ من موہن سنگھ

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت…

4 دن

بھارتی عدالت نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا حکم دے…

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ ہندووں کو مندر بنانے کی اجازت دے دی جب کہ…

5 دن

کیا پاکستانی میڈیا بھی دھرنے پر پارٹی بنا ہوا ہے

پاکستانی میڈیا نے صحافتی پابندیوں کی شکایت ہر حکومت میں کی ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ خود…

1 ہفتہ

تازہ ترین

کلبھوشن کی ہائی کورٹ تک رسائی کے لیئے آرمی ایکٹ میں ترمیم

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دینے کے لیئے آرمی ایکٹ میں تبدیلی…

9 منٹ

فضل الرحمان کو سیاسی شکست، دھرنا لپیٹ لیا

مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے اسلام آباد میں اپنا سازوسامان لپیٹ لیا۔ دھرنا ختم کر کے ملک…

25 منٹ

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ ساڑھے 5 ارب روپے…

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے…

3 گھنٹے

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے