بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

فٹ بالر ڈیوڈ بیکھہم پرچھ ماہ گاڑی چلانے پر پابندی

114 Views 0 1 ہفتہ
فٹ بالر ڈیوڈ بیکھہم پرچھ ماہ گاڑی چلانے پر پابندی
Posted at 10 مئی-2019

لندن۔ مغرب میں قانون سب کیلئے محض ایک نعرہ نہیں بلکہ بڑے بڑے لوگوں کو بھی قانون کی گرفت میں آنے کے بعد سزا بھگتنی پڑتی ہے۔ تازہ مثال انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکھہم کی ہے۔ ایک زمانہ ان کے کھیل کا پرستار ہے۔ وہ ہمیشہ قسمت کے دھنی بھی رہے ہیں مگر آج لندن کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے موقع پر قسمت ان سے روٹھی ہوئی دکھائی دی۔

انہیں نت نئی جدید ماڈلز کی گاڑیاں چلانے کا بے حد شوق ہے مگر برطانوی کورٹ نے ان پر چھ ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی لگا دی اور 750 یورو جرمانے بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ سزا انہیں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے کے اعتراف پر دی گئی۔

رفتار ڈرائیونگ پر چھ پوائنٹس نومبر میں پہلے ہی مل چکے تھے

معروف انگلش جریدے ”دی میل“ نے آج اپنی ایک سٹوری میں لکھا ہے کہ لیجنڈ فٹبالر گرے سوٹ اور ٹائی پہنے عدالت میں آئے۔ انہیں تیز رفتار ڈرائیونگ پر چھ پوائنٹس نومبر میں پہلے ہی مل چکے تھے۔ اب ڈرائیونگ لائسنس کی پابندی ڈسٹرکٹ جج کیتھرائن مورے نے لگائی جنہوں نے ان کے لائسنس پر چھ پوائنٹس لگائے۔ 44 سالہ بیکھہم نے سزا ملنے پر کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

سزا ملنے پر خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا

جج کیتھرائن مورے نے عدالت میں موجود بیکھہم سے کہا وہ کھڑے ہو جائیں اور اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں۔ اس پر بیکھہم نے ٹریفک آہستہ چلنے کا جواز پیش کیا مگر جج نے یہ کہہ کر اسے مسترد کر دیا کہ آپ کے اس عمل سے دوسروں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا تھا۔ جج نے مزید کہا کہ وہ انہیں چھ ماہ کیلئے ڈس کوالیفائی کر رہی ہیں اور یہ حکم فوری نافذ العمل ہو گا۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے