بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

عدلیہ اور فوج کیخلاف تقریرپرمعافی مانگ لی

107 Views 0 1 ہفتہ
عدلیہ اور فوج کیخلاف تقریر پر معافی مانگ لی
Posted at 14 مئی-2019

لاہور۔ عدلیہ اور فوج کیخلاف متنازع تقریر وائرل کرنے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور اہم رہنماؤں کیخلاف بغاوت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ وہ پچھلے کئی ماہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے۔

بغاوت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال ان کے کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ 10 مئی کو ملزمان اور استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر15 جولائی تک ضمانت منظور

درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ کے روبرو عدلیہ اور فوج کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔ پیر افضل قادری نے تحریک لبیک یارسول اللہ چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر 15 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے تحریک لبیک یارسول اللہ ممتاز قادری کو پھانسی دئیے جانے کیخلاف ردعمل کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ لاہور کے حلقہ 120 سے پہلی مرتبہ 7 ہزار ووٹ لیکر مبصرین کو حیران کیا۔ الیکشن 2018ء میں سیٹیں تو زیادہ حاصل نہ کیں مگر 24 لاکھ ووٹ لیکر مبصرین کی توجہ ضرور حاصل کی۔

راولپنڈی دھرنے سے زبردست شہرت حاصل کی۔ پھر عدلیہ اور فوج کیخلاف تقریریں کرنے پر دھر لئے گئے اور انہیں بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں جیل بھجوا دیا گیا۔ اب لاہور ہائیکورٹ نے انہیں 15 جولائی تک ضمانت پر رہا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے