بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

شہید سیکیورٹی گارڈ کی فیملی کو پانچ ماہ کی تنخواہ مل گئی

73 Views 0 1 ہفتہ
شہید سیکیورٹی گارڈ کی فیملی کو پانچ ماہ کی تنخواہ مل گئی
Posted at 10 مئی-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت غریبوں کیلئے تبدیلی لانے کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئی تھی مگر نو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس کی کوئی سمت دکھائی نہیں دیتی۔ غریبوں کی زندگی پہلے سے بھی اجیرن ہو چکی ہے۔ نجی شعبے میں کام کرنیوالے غریب عوام نہ صرف مہنگائی بلکہ تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بھی ان کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔

داتا دربار کے باہر دہشت گردی سانحہ میں شہید ہونیوالے نجی کمپنی کے گارڈ رفاقت کی زندگی پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی اب ان کی شہادت کے بعد ان کی فیملی پر مشکلات کا پہاڑ ٹوٹ پڑا مگر اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن اس فیملی کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے۔ ان کی زندگی کوشش سے شہید رفاقت کی فیملی کو پانچ ماہ کی تنخواہ مل گئی ہے۔

حکومت شہدا فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی

صوبائی وزیراوقاف کی شہید فیملی کے گھر آمد کے موقع پر نجی کمپنی نے شہید کے بھائی کو رقم ادا کی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وہ حکومت پنجاب سے سفارش کریں گے کہ وہ شہید رفاقت کی بیوہ اور تین بچیوں کو مالی امداد دے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کے افسران کو سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز لینے کی پالیسی پر بھی نظرثانی کا حکم دے دیا۔

قوم شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ قوم شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ حکومت شہدا فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سن لیں پاکستانی قوم کا عزم فولادی ہے ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

اس موقع پر شہید گارڈ رفاقت کی 8 سالہ بیٹی کنول نے کہا کہ ابو بہت یاد آ رہے ہیں۔ عید پر ابو نے نئے کپڑے خرید کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہیں واپس کر دیں مجھے نئے کپڑے نہیں چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے