بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

شوہر نے بیوی کو قتل، نو ماہ کے بچے کو لہولہان کردیا

138 Views 0 1 مہینہ
Posted at 15 جولائی-2019

لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں بظاہر ایک نفسیاتی مریض شوہر نے بیوی کو قتل اور نو ماہ کے بچے کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر شوہر نے بیوی سے جھگڑا کیا جس کے نتیجے میں تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کردیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے واقعہ صابر پیا چوک کے قریب پیش آیا۔ ملزم شوہر شہباز نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی اہلیہ رابعہ کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کیا۔ جھگڑے کے دوران غصے میں شہباز نے نو ماہ کے بیٹے سعد کو بھی نہیں چھوڑا اور چھریوں سے معصوم کو لہولہان کردیا۔

دوران ملزم خود بھی زخمی ہوا۔ جسے پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ نو ماہ کا زخمی سعد تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹر اسے بچانے کی کوششوں میں مصروف ییں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد، اہل علاقہ اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

6 دن
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

7 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

1 ہفتہ
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان…

راولپنڈی۔ جوں جوں انسان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اخلاقی اعتبار سے پستی کی طرف بھی…

1 ہفتہ
راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے