بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

شریف فیملی کیلئے آج عدلیہ کی جانب سے دو بری خبریں

78 Views 0 3 ہفتے
شریف فیملی کیلئے آج عدلیہ کی جانب سے دو بری خبریں
Posted at 3 مئی-2019

لاہور۔ ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور سیاسی مفاہمت کیلئے کئی حلقوں کی کوششیں رنگ لانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کی پیش گوئی تھی کہ شاید شریف فیملی کی مشکلات میں کمی آ جائے کیونکہ پس پردہ کئی باتیں چل رہی تھیں مگر پہلے سپریم کورٹ نے میاں نواز کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور بیرون جانے کی درخواست مسترد کی۔

مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج

دوسری جانب مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ”ر“ صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔ عدالت نے اس درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق جسٹس مامون الرشید نے عدم پیروی کے باعث مریم نواز اور کیپٹن ”ر“ صفدر کی درخواست خارج کی۔

یوں آج پہلے میاں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست اور پھر مریم نواز اورصفدر کا نام ایل سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ہوئی۔ یوں آج شریف فیملی کو عدلیہ کیجانب سے 2 بری خبروں کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے