بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

سعید غنی کو تجاوزات کیس میں توہین عدالت کا نوٹس

264 Views 0 2 مہینے
سعید غنی کو تجاوزات کیس میں توہین عدالت کا نوٹس
Posted at 9 مئی-2019

کراچی۔ روشنیوں کے شہر کراچی کے امن و امان اور اسے پرانے شہر کی طرز پر بحالی کے کام کا سپریم کورٹ نے خود ذمہ لے رکھا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نگرانی میں کراچی میں غیر قانونی بلڈنگز کو گرانے کا کام بڑی تیزی سے ہوا۔

ان کے جانے کے بعد کئی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا مگر ان کا یہ سکون زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا کیونکہ اب جسٹس گلزار احمد نے اس کام کو اپنے ذمے لے لیا ہے۔ وہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا برملا اظہار کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سعید غنی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔ عدالت عظمٰی نے آج کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل، سیکرٹری دفاع، میئر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر اعلٰی حکام پیش ہوئے۔

تجاوزات ختم کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا ہے

عدالت نے اٹارنی جنرل کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔ غیر قانونی تجاوزت ختم کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا ہے۔ اس پر عمل کریں۔ جسٹس گلزار نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ دہلی کالونی میں 8، 8 منزلہ عمارتیں تعمیر کی گئیں مگر وہاں نہ پانی اور نہ لفٹ ہوتی ہے۔

صدر میں تمام پارکنگ غیر قانونی ہیں۔ آپ کب کارروائی کریں گے؟ کب غفلت کی نیند سے جاگیں گے۔ عدالت عظمٰی نے ایس بی سی اے کو شہر بھر سے تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے