بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

سانحہ داتا دربار کے شہید اہلکاروں کی فیملیز کیلئے شہدا پیکیج کی منظوری

390 Views 0 3 مہینے
سانحہ داتا دربار کے شہید اہلکاروں کی فیملیز کیلئے شہدا پیکیج کی منظوری
Posted at 14 مئی-2019

لاہور۔ داتا دربار کے نزدیک ایلیٹ پولیس وین کے نزدیک دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ پر لاہورئیے اب بھی افسردہ ہیں۔ محکمہ پولیس بھی اپنے شہدا کی موت پر دل گرفتہ ہے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سانحہ داتا دربار میں شہید ہونیوالے پانچ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے شہدا پیکیج کی منظوری دے دی۔ ان کی درخواست پر التوا میں پڑے ہوئے 21 دیگر خاندانوں کیلئے بھی پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اب مجموعی طور پر 26 فیملیز کو شہدا پیکیج سے چیک ملیں گے۔

ہر فیملی کو 30 لاکھ روپے نقد اور ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائیگی

اس پیکیج کے تحت ہر فیملی کو 30 لاکھ روپے نقد اور خاندان میں سے ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائیگی۔ ان متاثرہ فیملیز میں 8 کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق 7 شہدا فیملیز کا تعلق راولپنڈی، 3 فیصل آباد جبکہ دو کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

بہاولپور، خوشاب، حافظ آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور خانیوال پولیس کا ایک ایک شہید بھی پیکیج میں شامل ہے۔ پنجاب پولیس کے چیف عارف نواز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہدا کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کی فیملیز کیلئے مزید جو کچھ بن پڑا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف…

نیویارک۔ موبائل فون نے آج جتنی ترقی کر لی ہے۔ اس کا سوچ کر ہی انسان حیرت کے…

20 گھنٹے
نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف ہو گا

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

23 گھنٹے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

1 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

3 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے