بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

رینٹل پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف

88 Views 0 2 ہفتے
Posted at 7 مئی-2019

اسلام آباد۔ حکومتوں کی کامیابیوں میں بیوروکریٹ کا نمایاں کردار ہوتا ہے۔ وہ پس پردہ رہ کر ان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں آج بیوروکریٹس کی اکثریت اپنے اصل کام سے دور ہو چکی ہے۔ اگر وہ اپنا قبلہ درست کر لے تو ہماری بہت ساری خرابیاں دور ہو سکتی ہیں۔ نیب آج کل کئی بیوروکریٹس کیخلاف میگا سیکنڈلز پر کارروائی کر رہی ہیں۔

کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف بھی کیا

رینٹل پاور پراجیکٹ میں کرپشن میں ہاتھ رنگنے والے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع بھی نیب کی زد میں ہیں۔ نیب نے چند روز قبل انہیں انکے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اب نیب نے کروڑوں روپے کی واپسی پر ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف بھی کیا۔ مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان حلفی بھی قلم بند کرا دیا۔

انکے اعترافی بیان کے بعد راجہ پرویز اشرف کے گرد گھیرا مزید تنگ

ان کے اعترافی بیان کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ واضح رہے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بذات خود ان کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی۔ شاہد رفیع نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے بابر ذوالقرنین کیخلاف بیان قلم بند کرانے پر بھی اپنی رضا مندی دی۔

نیب کورٹ کو تمام حقائق بتانے پر رضا مندی کے بعد ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی گئی۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن…

دبئی۔ آل راؤنڈز دوہری صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی صلاحیتیں دکھانے…

13 گھنٹے
عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن پر فائز

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے