بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

رمضان المبارک میں لاہور کی سیکیورٹی کیلئے پولیس پلان جاری

266 Views 0 3 مہینے
رمضان المبارک میں لاہور کی سیکیورٹی کیلئے پولیس پلان جاری
Posted at 6 مئی-2019

لاہور۔ ایک دور میں ایک ہی پولیس ہوتی تھی اور اسکا کرائم کنٹرول ریٹ بھی کافی اچھا تھا مگر اب ہر شعبے کی الگ الگ پولیس فورس بنا دی گئی ہے مگر نتائج پہلے سے کم اور وارداتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ دوسری مرتبہ آئی جی پنجاب تعینات ہونیوالے عارف نواز خان پنجاب پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہیں اور پنجاب میں پولیس کی کارکردگی بہتر بھانے کیلئے خود میدان میں آ چکے ہیں۔

رمضان المبارک میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کو چوکنا اور ہوشیار رہنے کا کہہ دیا اور ساتھ ہی خبردار کر دیا کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور آفس میں رمضان المبارک کے دوران پولیس کی سیکیورٹی پلان کیلئے ایک میٹنگ بھی کی۔

تین ہزار سے زائد پولیس اہلکارپیشہ وارانہ فرائض انجام دیں گے

رمضان المبارک کے دوران لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان کچھ یوں ہو گا۔ 12 ایس پیز، 35 ایس پیز اور 84 انسپکٹرز سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے نگران ہوں گے۔ تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار کے علاوہ 13 ہزار سے زائد رضاکار بھی پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں گے۔ رضا کاروں کو پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ میں تربیت دی گئی ہے۔ لاہور کی مساجد کو حساسیت کے اعتبار سے 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ اے کیٹیگری میں 113، بی کیٹیگریز میں 769 اور سی کیٹیگری میں 3 ہزار 622 مساجد رکھی گئی ہیں۔ رمضان بازاروں کیلئے بھی خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ پیرو فورس کی 110 اور ڈولفن سکوا ڈ کی 307 ٹیمیں گشت پر مامور ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے