بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

دو سال پہلے ملازمہ پر تیزاب پھینکنے والے پیر کے خلاف کاروائی

234 Views 0 2 مہینے
Posted at 22 مئی-2019

گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں ایک پیر نے اپنی 21 سالہ ملازمہ پر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکی کا چہرہ اور سر جھلس گیا۔ پنجاب حکومت نے فوری طور پر پیر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملک میں انصاف کا بول بولا کتنا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگا لے کہ متاثرہ لڑکی سے یہ سانحہ دو سال قبل ایا۔ پولیس کے پاس درخواست دی گئی مگر کسی کے کانوں پر جو تک نہیں رینگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈانگہ کی ماریہ پر دو سال قبل سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ اور اس کے ساتھی نے تیزاب پھینکا تھا. ماریہ مبینہ پیر کے گھر خادمہ تھی دو سال تک والدین سے ملنے نہ دیا گیا۔ ملزمان ٹال مٹول اور دباؤ ڈال کر معاملہ دبانے کی کوشش کرتے رہے
ماریہ اور اس کے والد رمضان نے سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی تھی. جس پر پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل ان کے گھر پہنچے اور یقین دلایا پنجاب حکومت اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائے گی. وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں,انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے.

جس متاثرہ خاتون کی دو سال نہیں سنی گئی۔ پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا اس پر ترجمان حکومت کہہ رہے ہیں کہ وہ دور گزر گیا جب غریب کو انصاف کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی تھی. ملزمان جتنے بھی با اثر کیوں نہ ہو عبرتناک سزا دی جائے گی. بروقت مقدمہ درج نہ کرنے اور متاثرہ خاندان سے نازیبا سلوک روا رکھنے پر متعلقہ تھانہ کے عملہ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جب کہ پنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو…

لاہور۔ سیاست میں رواداری کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اسے سیاست کا حسن بھی کہا جاتا ہے…

17 گھنٹے
اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصوروار قرار دے دیا

وکیل کے کوٹ اتنے گندے ہو چکے کہ…

لاہور۔ عدالت عدلیہ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت دیگر سیاستدانوں کی احتساب عدالت میں پیشی پر راستے…

19 گھنٹے
وکیل کے کوٹ اتنے گندے ہو چکے کہ میل نظر نہیں آتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے