بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

داتا دربار دھماکے کے خودکش حملہ آور کا پتہ چل گیا

99 Views 0 2 ہفتے
داتا دربار دھماکے کے خودکش حملہ آور کا پتہ چل گیا
Posted at 8 مئی-2019

لاہور۔ دہشت گردوں کا نہ تو کوئی مذہب اور نہ ہی وطن ہوتا ہے۔یہ انسانیت کے دشمن معاشرے کیلئے ایک ناسور ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے آج بھی خودکش بم دھماکوں کیلئے کم عمر لڑکوں کو استعمال کیا گیا جنہیں جنت میں جانے کی خوشخبری دیکر ایسے حملوں کیلئے ورغلایا جاتا آہے۔

لاہور میں داتا دربار کے نزدیک ہونیوالے ایلیٹ فورس وین دہشت گردی کا واقعہ بھی اسی طرز کا ہے۔ اس سانحہ نے زندہ دلاان لاہور کو افسردہ کر دیا۔ اس واقعہ میں 5 افراد کے جاں بحق اور 24 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

سیف سٹی کیمروں سے نشاندہی بھی ہو گئی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے خودکش حملہ آور کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے۔ 15، 16 سالہ خودکش بمبار داتا دربار سے منسلک گلی سے باہر آیا۔ اس نے سیدھا پولیس وین کو ٹارگٹ کیا اور خود کو بم دھماکے سے اڑا لیا۔

حملہ آور کی فوٹیج سی ٹی ڈی اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کو بھی بھجوا دی گئی

آج سیف سٹی میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں انہیں خودکش بمبارکی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی فوٹیج سی ٹی ڈی اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا ایک ہاتھ بھی ملا جسے فنگر پرنٹ کیلئے نادر کو ارسال کر دیاگیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے حزب الاحرار گروپ نے اس دہشت گردی کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے