بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

داتا دربار حملے کا ایک اور زخمی اہلکار صدام حسین شہید

253 Views 0 2 مہینے
داتا دربار حملے کا ایک زخمی اہلکار صدام حسین شہید
Posted at 9 مئی-2019

لاہور۔ رمضان المبارک کے دوسرے روزے کی صبح لاہور دہشت گردی کے ہاتھوں لہو لہو ہو گیا تھا۔ داتا دربار کے نزدیک ہونیوالے اس افسوس ناک سانحہ میں 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ آج صبح ایک زخمی پولیس اہلکار میوہسپتال میں زندگی کی باری ہار گیا۔

اب سانحہ داتا دربار کے شہدا کی تعداد 11 ہو گئی ہے جن میں سے پانچ پولیس اہلکار ہیں۔ آج شہید ہونیوالا پولیس اہلکار صدام حسین گزشتہ روز داتا دربار خودکش حملے میں شدید زخمی ہوا تھا۔ میوہسپتال کی انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج تھا مگر علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ 30 سالہ صدام حسین قصور کا رہائشی تھا۔

اب سانحہ داتا دربار کے شہدا کی تعداد 11 ہو گئی ہے

اس نے 2008ء میں پولیس فورس جوائن کی تھی۔ قبل ازیں اس سانحہ میں شہید ہونیوالے گوجرانوالہ کے صابر ورک، صفدرآباد کے محمد سلیم، قصور کے شاہد نذیر، چک جان محمد والا کے کانسٹیبل گلزار کو آبائی شہروں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے شہدا کو سلامی دی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے