بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

خودکش حملہ آور کو داتا دربار لانے والا سہولت کار پکڑا گیا

237 Views 0 2 مہینے
Posted at 21 مئی-2019

داتا دربار خود کش حملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اس حملے میں ملوث تنظیم اور دہشت گردوں کا پتہ لگا لیا ہے ایک سہولت کار بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

دو روز پہلے حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے اندرون لاہور بھاٹی گیٹ پر چھاپہ مارا تھا جس میں مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ محسن نامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر سے ہے۔

خودکش حملہ آور افغانی تھا

سہولت کار محسن نے خودکش حملہ آور صادق اللہ کو افغانستان سے یہاں بلایا تھا اور اس دھماکے کے لیے تیار کیا۔ اس گھناونے کھیل میں ایک اور سہولت کار کا نام بھی سامنے آیا ہے جو ابھی تک سکیورٹی ایجنسیز کے ہتھے نہیں چڑھا۔ اس کا نام طیب اللہ ہے جس نے خودکش حملہ آور کو اپنے پاس رکھا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور صادق اللہ کو چھے مئی کی رات بھاٹی گیٹ میں کرائے کے مکان پر ٹھہرایا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سہولت کار محسن سے لاہور میں ممکنہ تخریب کاری کے حوالے سے منصوبوں کا بھی پتہ چلا ہے۔

انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن سے معلوم پڑا کہ سہولت کار محسن سے دوسرے سہولت کار طیب نے سعودی عرب میں ملاقات کی تھی اور اپنے لئیے کام پر آمادہ کیا۔ 8 مئی کو ہونے والے اس افسوس ناک حملے میں پانچ ایلیٹ جوانوں سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو…

لاہور۔ سیاست میں رواداری کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اسے سیاست کا حسن بھی کہا جاتا ہے…

17 گھنٹے
اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصوروار قرار دے دیا

وکیل کے کوٹ اتنے گندے ہو چکے کہ…

لاہور۔ عدالت عدلیہ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت دیگر سیاستدانوں کی احتساب عدالت میں پیشی پر راستے…

19 گھنٹے
وکیل کے کوٹ اتنے گندے ہو چکے کہ میل نظر نہیں آتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے