بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

بے اولاد جوڑے نے ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کر لیا

242 Views 0 2 مہینے
Posted at 19 مئی-2019

لاہور کی سی آئی اے کوتوالی پولیس نے لیڈی ویلنگٹن اسپتال سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نومولود بچے کو بازیاب کرتے ہوئے اغوا کار میاں بیوی ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

دو روز پہلے لیڈی ولنگٹن ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کرلیا گیا تھا۔ مریدکے کے رہائشی مزدور محمد عرفان نے پولیس میں اس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

پولیس کے مطابق اغوا کار شادی شدہ جوڑا ہے اور لمبے عرصے سے بے اولاد ہے جس کی وجہ سے انہوں نے نومولود بچے کو اغوا کیا تھا۔
ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی عثمان گجر کے مطابق ملزمہ نسرین بی بی اور محمد بلال کو گلبرگ کے علاقے مکہ کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزمان کی کوئی اولاد نہیں تھی تاہم وہ بچے اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے. ملزمہ نسرین نے اپنے شوہر محمد بلال کے ساتھ ملکر لیڈی ویلنگٹن ہسپتال کی سرجیکل واڈر سے نومولود بچے کو اغوا کیا تھا۔

دو دن کی چھان بین کے بعد پولیس کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہاتھ آگئی جس کی مدد سے ملزمان کو پکڑا گیا۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو…

لاہور۔ سیاست میں رواداری کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اسے سیاست کا حسن بھی کہا جاتا ہے…

17 گھنٹے
اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصوروار قرار دے دیا

وکیل کے کوٹ اتنے گندے ہو چکے کہ…

لاہور۔ عدالت عدلیہ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت دیگر سیاستدانوں کی احتساب عدالت میں پیشی پر راستے…

19 گھنٹے
وکیل کے کوٹ اتنے گندے ہو چکے کہ میل نظر نہیں آتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے