بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

بھکاری سڑکوں پر نظر مت آئے

300 Views 0 3 مہینے
بھکاری سڑکوں پر نظر مت آئے
Posted at 5 مئی-2019

لاہور۔ ماہ رمضان میں ہر کوئی دل کھول کر عطیات دیتا ہے۔ اس لئے شہر میں گداگروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ نظر آتا ہے مگر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 15 گداگر بچوں کو پکڑ کر چائیلڈ بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذوری کا سہارا بھی لیتے ہیں

سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن ”ر“ لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ غریب ہونا کوئی جرم نہیں ہے مگر اپنے آپ کو دوسروں کا محتاج بنانا اخلاقی جرم ہے ضرور ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذوری کا سہارا بھی لیتے ہیں ایسا بھی دیکھنے کو ملا ہے مرد خواجہ سرا بن کر بھیک مانگتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ سگنل پر کوئی گداگر نظر نہ آئے

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ سگنل پر کوئی گداگر نظر نہ آئے اس سے ٹریفک کے بہاؤ پر اثر پڑتا ہے مگر ٹریفک پولیس کا یہ ایکشن صرف سگنل پر ہی نہیں بلکہ نہر اور دریائے راوی کے کنارے چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف بھی ہے۔

ایسا بھی دیکھنے کو ملا ہے مرد خواجہ سرا بن کر بھیک مانگتے ہیں

ٹریفک پولیس کے مطابق بہت بار ایسا ہوا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو دیکھ کر چیل گوشت فروخت کرنے والے پل پر سے نیچے چھلانگ مار دیتے ہیں مگر ٹریفک پولیس اپنی یہ ذمہ داری ہمیشہ نبھاتی رہے گی۔

سٹی ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے