بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-November-2019

آسیہ بی بی کو کینیڈا میں بھی قتل کی دھمکی

paktv Avatar
534 Views 0 6 مہینے
Posted at 17 مئی-2019

گستاخ رسول کیس میں پاکستان سے رہائی پا کر
کینیڈا پہنچنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ایک شخص نے دھمکی دی ہے کہ وہ کینیڈا پہنچ چکے ہیں اور جلد ان کا خاتمہ کر دیں گے

سوشل میڈیا پر ایک شخص کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ وہ کینڈا پہنچ چکا ہے اور اس کے آنے کا مقصد صرف آسیہ بی بی کا قتل ہے۔ ویڈیو بیان میں اس شخص نے اپنا چہرہ نہیں دکھایا اور اس بیان کے حوالے سے کینیڈا پولیس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دھمکی دینے والے شخص نے اپنی پہچان نہیں بتائی

آسیہ بی بی آٹھ سال پاکستانی جیل میں رہیں عدالت نے انہیں سزائے موت کی سزا بھی سنائی مگر سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں رہائی کا حکم دیا گیا اور وہ گزشتہ ہفتے ہی پاکستان سے کینیڈا پہنچی ہیں۔

فائل فوٹو

عدالت کی جانب سے ان کی رہائی پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے جس کے بعد معروف عالم دین خادم حسین رضوی اور ان کے چند ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا ایک روز پہلے ہی عدالت نے ان کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔

آسیہ بی بی پر جون 2009 میں شیخوپورہ کے ایک گاؤں میں خواتین نے گستاخ رسول کا الزام لگایا۔جس کی انہوں نے متعدد بار تردید کی۔ مقامی عدالت نے 2010 میں انہیں پھانسی کی سزا کا حکم دیا۔ ان کے حمایت میں سابق اقلیتی وزیر شہباز بھٹی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اٹھے اور دونوں کو ہی قتل کر دیا گیا تھا

آسیہ بی بی کے کینیڈا میں ٹھکانے کا بھی علم نہیں

یاد رہے کہ شیخوپورہ کے جس گاؤں میں آسیہ بی بی اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ رہتی تھی وہاں صرف انہیں کا ہی مسیحی خاندان تھا۔ آسیہ بی بی کے بچے گزشتہ برس دسمبر میں ہی کینیڈا پہنچ چکے تھے اور اب آسیہ بی بی کینیڈا کے کس شہر اور کس مقام پر رہتی ہیں اس بارے کسی کو علم نہیں

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

3 مہینے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

3 مہینے
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

3 مہینے
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

راولپنڈی۔ جوں جوں انسان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اخلاقی اعتبار سے پستی کی طرف بھی…

3 مہینے
راولپنڈی میں گھر آئی گرل فرینڈ کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکا ، 3 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 پاک فوج کے جوان شہید جبکہ 1 کے زخمی…

45 منٹ
نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

وفاقی وزراء جنہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف…

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت تو دی مگر جن وزراء نے…

3 گھنٹے

بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کا سربراہ سرکاری آفسر نکلا

راولپنڈی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کی لائیو ویڈیو…

4 گھنٹے

ذمہ دار کون، کاٹنے والا کتا یا حکمران

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیئے جانا چاہیے یا نہیں، ملک بھر میں اس…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے