بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

رحیم یار خان کے نزدیک اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرانے سے 11 افراد جاں بحق

87 Views 0 2 ہفتے
رحیم یار خان کے نزدیک اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرانے سے 11 افراد جاں بحق
Posted at 11 جولائی-2019

صادق آباد۔ دنیا بھر میں ریلوے سفر کو محفوظ اور آسان سمجھا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اسے غریبوں کیلئے سستا ترین سفر بھی کہا جاتا ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں ریلوے کا نظام بہترین بنیادوں پر استوار ہے۔ بھارت کی ایک ارب 30 کروڑ آبادی کا بڑا حصہ ریلوے ٹرینوں پر سفر کرتا ہے۔ ریلوے ٹرینوں کے حادثات دنیا بھر میں ہوتے ہیں۔

Courtesy Express

اکبر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی

یہ کوئی انہونی بات نہیں مگر جس طرح ہمارے ہاں ٹریفک کے حادثات ہوتے ہیں اس میں انسانی کوتاہی اور غفلت کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نت نئی ٹرینوں کا افتتاح کر کے آئے روز کریڈٹ سمیٹتے ہیں مگر ان کے اپنے موجودہ دور وزارت میں ایک دو نہیں بلکہ درجنوں کے حساب سے ریلوے ٹرینوں کے حادثات ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ابھی چند ہفتے قبل سندھ میں ریلوے مسافر ٹرین اور مال گاڑی ٹکرا گئی تھی۔ اب رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اکبر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صادق آباد میں دلہار ریلوے سٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

مرنیوالوں کیلئے پندرہ لاکھ امدادی رقم کا اعلان

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس افسوس ناک حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے مرنیوالوں کیلئے پندرہ، پندرہ لاکھ جبکہ زخمی ہونے والوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ امدادی رقم کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے یہ حادثہ مین ٹریک پر پیش نہیں آیا۔ اس لئے ٹرینوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سٹیشن ماسٹر کی غلطی سے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے