بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

88 Views 0 3 ہفتے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت
Posted at 1 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ پہلے تولو پھر بولو۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کے دنوں میں غریب عوام کی مہنگائی کے ہاتھوں بے حالی پر سخت کڑھتے تھے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں ان کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کرتے تھے مگر آج مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

ضروریات زندگی کی اشیاء غریب کیلئے خریدنا مشکل ہو گیا۔ اپوزیشن بھی وزیراعظم سے ایک سالہ حکومت کی صرف ایک اچھی کارکردگی بتانے کا جواب مانگتی ہے۔ اب اپوزیشن والوں کو بھی ایک اچھی خبر سننے کو مل ہی گئی ہے جس پر عوام بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔

Courtest Facebook

یکم ستمبر سے پٹرول 4 روپے 59 پیسے سستا ہو گیا

غریب عوام کیلئے خوشخبری وفاقی حکومت نے ایک دو تین نہیں پورے پانچ روپے 63 پیسے پٹرولیم مصنوعات سستی کر دی۔ وفاقی حکومت نے بالاخر غریب عوام کی سن لی۔ پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی موجودہ حالات میں وزیراعظم پاکستان کا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے۔

وزارت خزانہ نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح غریب عوام کو ریلیف نہ دیا جائے مگر اس مرتبہ وزیراعظم کسی کے جھانسے میں نہیں آئے۔ اب وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے کمی کر دی گئی۔ یکم ستمبر سے پٹرول 4 روپے 59 پیسے سستا ہو گیا۔

نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی

نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔ آج سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 14 پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے سستا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے کمی، نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو گی۔ دوسری جانب سی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمت 85 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے مشیر خزانہ نے دو ہفتے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور۔ آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کے حوالے سے خوش قسمت ملک ہے۔…

2 دن
پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے…

2 ہفتے
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل غریب عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات…

3 ہفتے
بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

اسلام آباد۔ وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بڑے کام کے آدمی ہیں۔ خاص طور پر معیشت کے گورکھ…

4 ہفتے
عبدالحفیظ شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے